|
طالبان نے افغانستان ميں ہالينڈ کي فوج پر حملوں
کي ذمہ داري قبول کرلي
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ کابل
طالبان نے افغانستان ميں ہالينڈ کي فوج پرکئے گئے
دو حملوں کي ذمہ داري قبول کرلي ۔طالبان نے کہاکہ
حملے ہالينڈ کے سياستدان کي جانب سے اسلام مخالف
فلم کا بدلہ لينے کے ليے کئے گئے۔
ويب سائٹ پر جاري کئے گئے بيان کے مطابق طالبان نے
کہاکہ افغانستان ميں موجود ہالينڈ کي فوج پر گزشتہ
روز کيا گيا حملہ ان کي کارروائي تھي ۔انہوں نے اس
کي وجہ ہالينڈ کے سياست دان کي جانب سے اسلام
مخالف فلم بنانا کي بتائي ہے۔ بيان ميں طالبان نے
دعويٰ کياکہ ان حملوں ميں متعدد فوجي مارے گئے۔
ہالينڈ کي وزارتِ دفاع نے ويب سائٹ پر جاري اپنے
بيان ميں کہاتھا کہ حملے ميں نيٹو فوج کے ليے
خدمات انجام دينے والے ہالينڈ کے پانچ فوجي زخمي
ہوئے۔
|