|
مقبوضہ کشمیرکے علاقے ضلع اسلام اباد میں فوجي
ورديوں کي خریدوفروخت پر پابندی پرپابندي.
رپورٹ :
بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ سرينگر
مقبوضہ کشمير ميں کٹھ پتلي انتظاميہ نے بھارتي
فوجيوں پر ممکنہ حملوں سے بچاؤ کيلئے ضلع اسلام
آباد ميں فوجي ورديوں کي خريدوفروخت پر فوري طور
پر
پابندي
عائد کر دي ہے۔اطلاعات کے مطابق ضلع اسلام آباد کے
مجسٹريٹ نے ضلع کي حدود ميں دکانداروں اور تاجروں
کوفوجي ورديوں کي خريدوفروخت ، سلائي ، ڈيزائن اور
ذخيرہ کرنے پر پابندي کے احکامات جاري کئے ہيں۔ اس
کے علاوہ مجسٹريٹ نے علاقے ميں فوجي طرز پر رنگ کي
گئي گاڑيوںکي مدورفت پر بھي پابندي عائد کي ہے ۔
ياد رہے کہ اس سے قبل کٹھ پتلي انتظاميہ نے ٹھ
جنوري کو ضلع بارہمولہ ميں فوجي ورديوں کي
خريدوفروخت اور ذخيرہ کرنے پر پابندي عائد کي
تھي۔کٹھ پتلي انتظاميہ نے مقبوضہ کشميرميںبھارتي
يوم جمہوريہ کي تقريبات کو پرامن بنانے کيلئے يہ
احکامات جاري کئے ہيں۔
|