|
کابل‘ بھارتي سفارت خانے کے قريب خود کش کار بم
حملے ميں چالیس افرادجاںبحق ایک سو تیس زخمي
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ کابل
افغانستان کے دارالحکومت کابل ميں بھارتي
سفارتخانے کے باہر ايک خودکش کار بم حملے ميں
افغان حکام کے مطابق کم از کم دو بھارتي سکيورٹي
اہلکاروں سميت چالیس افراد ہلاک
اورایک
سو تیس سے زائد زخمي ہوگئے ہيں۔مقامي زرائع اور
افغان وزارت دفاع کے ترجمان محمد ظاہر عظمي نے
صحافيوں سے بات چيت کرتے ہوئے کہا کہ افغان
دارالحکومت کابل ميں پير کي صبح بھارتي سفارت خانے
کے قريب ايک خوش کش حملہ آور نے اپني گاڑي ايک
ديوار سے ٹکرادي جس کے نتيجے ميں چالیس افراد جاں
بحق اورایک سو تیس زخمي ہوگئے دھماکہ بھارتي سفارت
خانے اور افغان وزارت خارجہ کے قريب والي گلي ميں
ہوا ہے واضح رہے کہ بھارت اورافغانستان کے درميان
بہترين تعلقات استوار ہيں اور بھارت افغانستان کے
تعمير نو ميں بھرپور حصہ لے رہاہے۔
|