|
ایران کے سرحدی شہر سراوان میں ٹریفک حادثے میں
ایک پاکستانی شہری سمیت چار افراد جاں بحق
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ پنجگور
پنجگور ایران کے سرحدی شہر سراوان میں ٹریفک حادثے
کے دوران ایک پاکستانی شہری سمیت چار افراد جاں
بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق پنجگور کے رہائشی
محمد حسین
اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایران کے سرحدی شہر
سراوان جارہے تھے کہ کوہک کے علاقے میں انکی گاڑی
ایک تیز رفتار ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں
محمد حسین ولد گزا بیک سکنہ پنجگور اور اس کے تین
دیگر ساتھی جاں بحق ہو گئے ۔
|