|
طالبان نے جيل پر حملہ کر کے پندرہ سو قيدي رہا
کرادئیے
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ قندھار
افغانستان کے شہر قندھار ميں مشتبہ طالبان نے جيل
پر حملہ کر کے پندرہ سو قيدي رہا کرا دےئے۔اطلاعات
کے مطابق مطابق طالبان نے قندھار جيل کا اندروني
دروازہ دھماکے سے اڑاديا ۔انتظاميہ
کے مطابق اس جيل ميں سينکڑوں طالبان جنگجو بھي قيد
تھے جيل کے ڈائريکٹر عبدالقادر کا کہنا ہے کہ
دھماکے کے بعد جيل ميں موجود پندرہ سو قيدي فرار
ہو گئے ہيں جن ميں چار سو طالبان بھي شامل تھے ۔جيل
حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے حملے کے لئے دھماکا
خيز مواد سے بھراٹرک استعمال کيا اور حملے ميں گيٹ
پر موجود تمام محافظ ہلاک ہوگئے جن کي تعداد ابھي
معلوم نہيں ہو سکي ہے طالبان نے جيل کي عمارت پر
متعدد راکٹ بھي فائر کيے۔ طالبان کے ترجمان قاري
يوسف احمدي نے خبر رساں ادارے ايسوسي ايٹڈ پريس کو
بتايا کہ تيس موٹر سائيکل سوار جنگجووں اور دو
خودکش بمباروں نے جيل پر حملہ کيا اور چار سو کے
قريب طالبان قيديوں کو رہا کروا ليا۔ پوليس اور
فوج گليوں ميں گشت کر رہي ہے اور رہائشيوں کو کہا
گيا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکليں۔جيل
سپرنٹينڈنٹ عبد القادر نے کہا کہ ايسے بھي قيدي
ہيں جو فرار نہيں ہوئے اور انہوں نے جيل ميں رہنے
کو ترجيح دي۔حملے میں کم از کم نو پولیس اہلکار
مارے گئے ہیں۔
۔
|