|
ملک
کي حفاظت اور بھارتي سماج کو باقي رکھنے کیلئے
ضروري ہوگيا ہے کہ ہندو خود کش دستے تيار کئے
جائيں‘ہندوؤں کو’’ہندو خود کش دستہ‘‘ تيار کرنے کا
مشورہ ‘بال ٹھاکرے
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ ممبئي
زہر افشاني کے ذريعے سياست ميں اپني جگہ بنانے
والے با ل ٹھاکرے بڑھاپے ميں بھي اس سے تائب ہوتے
نظر نہيں آتے اپني زہريلي روايت کو برقرار رکھتے
ہوئے شيوسينا سپريمو نے’’اسلامي دہشت گردوں ‘‘کا
مقابلہ کر نے کیلئے ہندوؤں کو ’’ہندو خود کش دستہ
‘‘تيار کر نے کامشورہ ديا ہے۔بھارتي ذرائع ابلاغ
کے مطابق ايک ہندي اخبار ميں شائع ہونیو الے
متنازعہ اداريے ميں بال ٹھاکرے نے انتہائي زہريلي
زبان استعمال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارت ميں
’’اسلامي دہشت گردوںکا خطرہ ‘‘بڑھتا ہي جارہا ہے
اب وقت آگيا ہے کہ ہندو دہشت گردي کے ذريعے اس کا
مقابلہ کيا جائے ملک کي حفاظت اور بھارتي سماج کو
باقي رکھنے کیلئے ضروري ہوگيا ہے کہ ہندو خود کش
دستے تيار کئے جائيں ۔تھانے کے گڈکري رنگا تن
تھيٹر ميں پھسڈي بم دھماکہ کر نے پر سناتن سنستھان
اور ہندو جن جاگرتي سميتي کے رضا کاروں کو آڑے
ہاتھوں ليتے ہوئے بال ٹھاکرے نے لکھا کہ بم پھسڈي
نکلا جس سے تھيٹر ميں لگے کاغذي چہرے بھي نہيں
پھٹے بم ناکارہ پن ديکھ کر اسي وقت يہ يقين ہوگيا
تھاکہ يہ دھماکہ اسلامي دہشت گرد تنظيموں کانہيں
ہے اسلامي دہشت گرد وں کے بم ناکارہ نہيںہوتے وہ
جہاں پھٹتے ہيں سو پچاس ہندوؤ ں کا صفايا ہوجاتا
ہے بال ٹھاکرے کے مطابق تاريخ گواہ ہے کہ مغلوں کي
دہشت گردي اس وقت تھي جب چھتريتي شيوا جي نے تلوار
اٹھائي انہوں نے ہندوؤں کي حفاظت کیلئے تلوار
اٹھائي تھي انہوںنے رنگا تن تھيٹر پر دھماکہ کر نے
والوں کو مشورہ ديا کہ بہتر ہوتا کہ تھيٹر کي
بجائے بھارت ميں واقع ’’مني پاکستانيوں‘‘ ميں بم
دھماکے کئے جاتے جہاں بنگلہ ديشي گھس پيٹھيوں
اوراسلامي دہشت گردوں نے اپنا ٹھکانہ بنا رکھا ہے
سينا سپريمو نے ہندو بم بم تيار کر نے کا مشورہ
ديتے ہوئے ہندو جن جاگرتي سميتي اور سناتن سنستھان
نامي تنظيموں سے کہا کہ اگر انہوںنے ايسا کوئي
ہندو بم تيار کيا ہوتا جس سے ديکھ کر اسلامي بم کا
فيوز اڑ جاتا تب ان کا نام کرانتي کاريوں کي فہرست
ميں درج کيا جاتا ليکن بم بھي بنايا تو ناکارہ نا
اہل جس کي آواز سے کسي اسلامي دہشت گرد کي روح تک
نہيں کانپي ۔بال ٹھاکرے نے مذکورہ تنظيموں کو
مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اس ملک کو ہندو بم کي ضرورت
ہے ايسا بم جسے ديکھ کر سچر کميشن جيسے اسلامي بم
بنانے والوں کے ہوش اڑ جائيں
|