|
مسئلہ کشمير پر بات چيت کيلئے آل پارٹيز حريت
کانفرنس کا وفد مير واعظ عمر فاروق کي قيادت ميں
تين روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گيا ۔اسلام باد اور
دہلي کي طرح سري نگر او مظفر باد ميں بھي مذاکرات
کئے جائيں‘ کشمير ميں خون کي ندياں بہہ رہي ہوں
اور دونوں ممالک کے درميان تجارت ہو رہي ہو ہم اسے
قبول نہيں کرينگے ‘ مير واعظ عمر فاروق کي پريس
کانفرنس
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ لاہور
حکومت پاکستان کے اعليٰ حکام اور سياسي
جماعتوں کے قائدين سے مسئلہ کشمير پر بات چيت
کيلئے ل پارٹيز حريت کانفرنس کے چيئرمين مير واعظ
عمر فاروق کي قيادت ميں وفد تين روزہ دورے پر
پاکستان پہنچ گيا ‘ وفد ميں جموں کشمير مسلم
کانفرنس کے
چيئرمين پروفيسر عبد الغني بھٹ ‘ جموں کشمير پيپلز
کانفرنس کے چيئرمين بلال لون سميت ديگر شامل ہيں ۔لاہور
ائير پورٹ پہنچنے پر صوبائي وزير يوسف گھرکي اور
کشميري رہنما سيد يوسف نسيم نے وفد کا استقبال کيا
جبکہ وفد يہاں کچھ دير ٹھہرنے کے بعد اسلام باد کے
لئے روانہ ہو گيا۔ کشميري رہنما ؤں کا وفد پاکستان
کے تين روزہ دورہ کے دوران پاکستان کے صدر ‘ وزير
اعظم ‘ پيپلز پارٹي ‘ مسلم ليگ (ن) ‘ مسلم ليگ (ق)
‘ ايم کيو ايم ا ور زاد کشمير کي سياسي شخصيات سے
ملاقات کر کے مسئلہ کشمير کے حوالے سے بات چيت
کريگا ۔ لاہور ائير پورٹ پر پريس کانفرنس سے خطاب
کرتے ہوئے مير واعظ عمر فاروق نے کہا کہ مقبوضہ
کشمير ميں خون کي ندياں بہہ رہي ہوں اور پاکستان
بھارت کے درميان تجارت ہو رہي ہو ہم اسے قبول نہيں
کرينگے ‘ ہم تجارت اور پريڈ کے خلاف نہيں ليکن اس
سے پہلے مسئلہ کشمير کاحل اور مقبوضہ کشمير ميں
انساني حقوق کي خلاف ورزيوں کو بھي روکنا ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ ہميں خوشي ہے کہ پاکستان ميں نئي
حکومت کے قيام کے بعد ہمار ا يہ پہلا دورہ ہے اور
اس بات کي بھي خوشي ہے کہ موجودہ حکومت نے مسئلہ
کشمير کو ترجيح دي ہے اور اس حوالے سے مذاکرات کئے
جارہے ہيں ‘ہميں اميد ہے کہ موجودہ حکومت بھي
کشميريوں کي سياسي سفارتي اور ہر قسم کي حمايت
جاري رکھے گي جس سے مسئلہ کشمير کے حل ميں تيزي
اور بہتري ئے گي ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ
کشمير کے حل کيلئے جاري مذاکرات ميں دونوں اطراف
کي کشميري قيادت کو شامل نہيں کيا جاتا يہ عمل نا
مکمل ہے اور اس سے کوئي فائدہ نہيںہوگا ۔ انہوں نے
کہا کہ گزشتہ کئي سالوں سے جاري مذاکرات سے سرحدوں
پر تو خاموشي ہے ليکن انتہائي دکھ کي بات ہے کہ
مقبوضہ کشمير ميں ج بھي کشميريوں کو شہيد کيا
جارہا ہے اور عوامي سطح پر حالات جوں کے توں ہيں
اور انساني حقوق کي صورتحال بھي انتہائي تشويشناک
ہے ۔ مقبوضہ کشمير کے علاقہ اناڑي ميں
420سے
زائد گمنام قبروں کے انکشاف کے بعد پوري وادي کے
لوگوں ميں اضطراب پايا جاتا ہے اور
9050
کشمير ي نوجوان ابھي تک لا پتہ ہيں ۔ انہوں نے کہا
کہ ہم اس عزم کيساتھ پاکستان کا دورہ کر رہے ہيں
کہ مسئلہ کشمير کو حل کرنے ميں پيشرفت ہو گي اور
پاکستان کي طرف سے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائينگے ہم
اپنے اس دورے کے دوران حکومت پاکستان اور زاد
کشمير کے اعليٰ حکام کے علاوہ پاکستان کي سياسي
قيادت سے بھي ملاقات کرينگے ۔ ہم چاہتے ہيں جس طرح
پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے درميان اسلام
باد اوردہلي ميں مذاکرات ہوتے ہيں اسي طرح دونوں
ممالک کے سربراہان کو چاہيے کہ وہ سري نگر اور
مظفر باد ميں بھي مذاکرات کريں تاکہ وہاں کي عوام
کو بھي ان مذاکرات کا کچھ علم ہو اور وہ بھي بہتري
محسوس کريں ۔ مير واعظ عمر فاروق نے کہا کہ کشمير
کا مسئلہ سرحدي تنازعہ يا علاقائي مسئلہ نہيں بلکہ
کشمير کے عوام کے مستقبل کا معاملہ ہے اور اس لئے
اس ميں دونوں اطراف کي کشميري قيادت کو شامل کيا
جانا چاہيے ۔ ہم دونوں ممالک کے تعلقات ميں بہتري
چاہتے ہيں ليکن يہ اس وقت تک ممکن نہيں جب تک
مذاکرات گے نہ بڑھيں ۔پاکستان اور بھارت کے درميان
مسئلہ کشمير کے حوالے سے بيک ڈور پاليسي او رکيا
مذاکرات ہو رہے ہيں ہميں اس بارے ميں کچھ پتہ ہے
نہ ہي ہميں کچھ بتايا گيا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ
کشميري سياسي ‘سفارتي اور عسکري جدوجہد سميت ہر
محاذ پر مسئلہ کشمير کے حل کيلئے جدوجہد کر رہے
ہيں اور جس طرح پوري دنيا ميں مذاکرات کو گے بڑھا
جارہا ہے اس طرح ہم بھي مسئلہ کشمير کيلئے مذاکرات
کا عمل بھي گے بڑھانا چاہتے ہيں ‘ تالي ايک ہاتھ
سے نہيں بجتي پاکستان نے مسئلہ کشمير کے حل کيلئے
بہت سے اقدامات کئے ہيں ليکن بھارت کي طرف سے
سنجيدگي کا مظاہرہ نہيں کيا جارہا اور نہ ہي کوئي
خاص پيشرفت کي جارہي ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمير
کي تمام قيادت مسئلہ کشمير کے حل پر متفق ہے اور
ہم سب کي منزل ايک ہے صرف طريق کار پر اختلافات ہو
سکتا ہے ‘ سيد علي گيلاني سے بھي مذاکرات ہوئے ہيں
اور اس حوالے سے ايک کميٹي بنا دي گئي ہے جو
رابطوں کو مزيد گے بڑھائے گي ۔ انہوں نے کہا کہ
مسئلہ کشمير کے حل کيلئے عالمي برادري کو بھي اپني
ذمہ داري کا احساس کرنا چاہيے اور اسے اپنا کردار
ادا کرنا چاہيے ‘ اگر امريکہ سميت کوئي بھي ملک
مسئلہ کشمير ميں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو
ہميں اس پر کوئي اعتراض نہيں ‘ اگر مثبت پيشرفت
ہوئي تو ہم اسکي حمايت کرينگے ۔ انہوں نے کہا کہ
مقبوضہ کشمير ميں ہونیوالے انتخابات کا مسئلہ
کشمير سے کوئي تعلق نہيں يہاں پہلے بھي انتخابات
ہوئے ليکن اس مسئلے کا کوئي حل نہيں نکل سکا ‘ ہم
انتخابات کو مسترد کرتے ہيں اور سمجھتے ہيں کہ
کشمير کا وہي حل ہوگا جسے دونوں اطراف کے کشميري
عوام تسليم کرينگے ۔ عبد الغني بھٹ نے کہا کہ جب
تک مسئلہ کشمير حل نہيں ہو جاتا خطے ميںامن کا
قيام ممکن نہيں اور خطے کا مستقبل بھي مسئلہ کشمير
کے حل سے جڑا ہوا ہے ‘ہم کسي بھي ايسے حل کو قبول
نہيں کرينگے جو کشميري عوام کي امنگوں کے خلاف ہو
۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ہميں ابھي تک
بيک ڈور ڈپلوميسي کے حوالے سے اعتماد ميں نہيں ليا
حالانکہ ضرورت اس بات کي ہے کہ ہميں بھي اس بارے
ميں اعتماد ميں ليا جائے ۔کشمير ي وفد بعد ازاں
اسلام باد کيلئے روانہ ہو ہو گيا جبکہ اپنے دورے
کے خري روز وفد کے ارکان مسلم ليگ (ن)کے قائد مياں
نواز شريف سے ملاقات کرينگے۔
|