BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Tuesday,22 July 2008, 03:23 GMT 09:23 PST

 
کچھ اس میدان کے بارے میں جو سجنے والا ہے  

 


غلام اکبر

کسی زمانے میں دائیں اور بائیں بازو کی اصطلاحیں بڑی کثرت کے ساتھ استعمال ہوتی تھیں۔ہوتی تو آج بھی ہیں مگر ذرا مختلف انداز میں۔آج کل ”لبرل” اور ”رجعت پسند”۔۔۔یا پھر روشن خیال اور تنگ نظری جیسی اصطلاحیں زیادہ مقبول ہیں۔جنرل پرویز مشرف کے دور میں ”لبرلزم” اور روشن خیالی ” نے جو عروج پایا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔پونے نو برس قبل اقتدار سنبھالتے ہیں جنرل صاحب کو اپنا ”سو فٹ امیج” پروجیکٹ کرنے کی فکر پڑ گئی تھی۔چنانچہ پہلا ہی ٹی وی انٹرویو جو انہوں نے غیرملکی میڈیا کو دیا اس میں وہ دو ننھے منے پیارے سے کتوں کے ساتھ پیار کرتے پائے گئے۔مقصد ان کا بیرونی دنیا کو یہ بتانا تھا کہ وہ ضیا الحق جیسے دقیانوسی جنرل نہیں،اور اسلام کو اپنی زندگی میں اسی طرح ایک خاص جگہ پر رکھتے ہیں جس طرح ڈرائنگ روم میں ڈیکوریشن کی کوئی چیز رکھی جاتی ہے۔چونکہ انہوں نے ترکی میں بھی کچھ وقت گزارا تھا اس لئے انہوں نے اتاترک کے زبردست لبرل اور سیکولر امیج سے مماثلت پیدا کرنا اور ابھارنا بھی مفید سمجھا۔جنرل مشرف کے دور میں ”روشن خیالی” کو عروج حاصل ہوا ہے اس کا موثر ترین اندازہ ٹی وی پر چلنے والی ”کمرشلز” کی ”ہوشربائیوں” ”دلربائیوں” اور ”قیامت خیزیوں” سے لگایا جاسکتا ہے۔ان میں زیادہ تر اشتہارات ”موبائل سروسز” کے ہیں مگر فروغ ان میں روشن خیالی کو دیا جارہا ہے۔وہ دن زیادہ دور نہیں جب باپ اپنی بیٹی سے کہے گا۔”یہ تم نے کچھ زیادہ ہی کپڑے پہن رکھے ہیں ہنی۔ایک دو اور کم کردو تو زیادہ سویٹ لگو گی۔”اس قسم کی روشن خیالی کے خلاف بند باندھنے کی ضرورت محسوس کی جائے گی یا نہیں مگر ایک بات یقینی ہے کہ جب ”جمہوریت” اور آمریت” کی قوتوں کا مقابلہ ختم ہوگا تو دائیں اور بائیں بازو کے درمیان میدان سج جائے گا۔آج تو ”پلہ” ان دانشوروں کا ہی بھاری نظر آرہا ہے جو ”دین” کو روشن خیالی کی ضد قرار دیتے ہیں۔مگر ۔۔۔۔

 

 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

 

 

تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan