|
ٹن پليٹ کے سکينڈري مٹيريل کي في ٹن قيمت
4ہزار
روپے کا اضافہ۔
رپورٹ:
بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ کراچي
گزشتہ
ايک ماہ کے دوران ٹن پليٹ کے سکينڈري مٹيريل کي في
ٹن قيمت 4ہزار
روپے اضافے کے بعد
72ہزار
روپے کي بلند ترين سطح پر پہنچ گئي ہے ۔ ذرائع کے
مطابق گھي کي
صنعت
ميں بڑے پيمانے پر استعمال ہونے والے ٹن پليٹ کے
سکينڈري مٹيريل کي قيمت گزشتہ
1ماہ
کے دوران 68ہزار
روپے سے بڑھ کر72ہزار
روپے في ٹن تک پہنچ گئي ہے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ
قيمتوں ميں اضافے کي بنيادي وجہ عالمي مارکيٹ ميں
اس کي
قيمت850ڈالر
في ٹن کي بلند ترين سطح پر پہنچنا ہے ۔ دوسري جانب
پاکستان بناسپتي مينوفيکچررز ايسوسي ايشن کے ذرائع
کا کہنا ہے کہ 5کلوگرام گھي اور خورني تيل کے ڈبے
پر 35روپے
جبکہ 16کلوگرام
کے کنستر پر 75روپے
لاگت آتي ہے اور ملک بھر ميں گھي اور خوردني تيل
کي قيمتوں ميں اضافے کي ايک بڑي وجہ ٹن پليٹ کي
قيمتوں ميں اضافہ بھي ہے ۔
|