|
ايک سو روپے کے کارڈ پر موبائل صارف سے33.10روپے
کي کٹوتي ،بدترين مہنگائي کے باعث موبائل کالز ميں
نماياں کمي، ٹيلي کام سيکٹر مہنگي ترين صنعتبن گيا،
متوسط اور غريب طبقہ شديد متاثر ہوا ، خصوصي رپورٹ
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد
حکومت کي طرف سے ٹيلي کام سيکٹر پر سيلز
ٹيکس16فيصد
سے بڑھا کر21فيصد
کرنے کے فيصلے کے نفاذ کے بعد موبائل فون صارف سے
ايک سو روپے ماليت کا کارڈ لوڈ کرنے پرمختلف
حکومتي ٹيکسوں کي مد ميں33روپے10پيسے
کي کٹوتي کي جارہي ہے جبکہ اس ٹيکس ميں اضافہ کي
وجہ سے موبائل انڈسٹري کے ايونيو ميں بھي زبردست
کمي ہوئي ہے ملک ميں ٹيلي کام سيکٹرپر سيلز ٹيکس
کے اضافے کے اثرات سے متعلق مرتب کي گئي ايک رپورٹ
کے مطابق بدترين مہنگائي کي وجہ سے موبائل صارفين
نے کالز ميں نماياں حد تک کمي کردي ہے ۔سيلز ٹيکس
ميں اضافے کے نفاذ سے8کروڑ80لاکھ
موبائل صارفين شديد متاثر ہوئے ہيں جس کے ساتھ
ساتھ ملک کي معاشي نمو کو بھي دھچکہ پہنچا ہے جب
اس ٹيکس کے اضافے سے ٹيلي کام سيکٹر ايک مہنگي
ترين صنعت کا درجہ اختيار کر چکي ہے بالخصوص متوسط
اور غريب گھرانے کے افراد کیلئے مشکلات ميں اضافہ
ہوگيا ہے حاليہ ٹيکس عائد کرنے سے يہ تاثر ديا گيا
ہے کہ مواصلات کي صنعت عوام کي ضرورت نہيں بلکہ يہ
ايک عياشي ہے حالانکہ ٹيلي کام سيکٹر نے روزگار کے
لاکھوں مواقع پيدا کئے ہيں ماضي ميں موبائل صارفين
پر کم ٹيکسوں کي وجہ سے موبائل انڈسٹري بزنس نے
انقلابي ترقي کي جس کے باعث ملک کي معاشي حالت پر
مثبت اثرات مرتب ہوئے رپورٹ کے مطابق ملک کے90فيصد
موبائل صارفين ايسے ہيں جو کہ انکم ٹيکس قوانين کے
مطابق ٹيکس رينج ميں نہيں آئے ماہرين کے مطابق
موجودہ معاشي صورتحال کے باعث ٹيلي کام آپريٹرز
کیلئے ديہي علاقوں ميں اپنے آپريشن کو وسعت دينا
بہت مشکل بنا ديا گيا ہے۔موبائل سم کي فروخت پر
پانچ سو روپے ايکٹويشن چارجز کا نفاذ انڈسٹري کي
تجاويز کے برعکس ہے جبکہ کسي بھي موبائل فون کي
خريداري پر پانچ سو روپے کا نيا ٹيکس اس کے علاوہ
ہے حتيٰ کہ سستے ترين سيٹ پر بھي خريدار سے پانچ
سو روپے کي وصولي مضحکہ خيز ہے اگر کوئي فرد ايک
ہزار روپے ماليت کا سيٹ خريدتا ہے تو اسے بھي پانچ
سو روپے ادا کرنا پڑتے ہيں جبکہ پچاس ہزار ماليت
کے سيٹ کي خريداري کرنے والے سے بھي پانچ سو روپے
ٹيکس وصول کيا جارہا ہے رپورٹ کے مطابق مذکورہ
پانچ سو روپے ريٹيلر تو گاہک سے وصول کرے گا ليکن
شايد يہ حکومتي خزانے ميں نہ پہنچ پائے کيونکہ اس
کا کوئي طريقہ کار ابھي تک وضع نہيں کيا گيا اور
چين سے آنے والے موبائل سيٹوں کي وسيع پيمانے پر
فروخت مارکيٹ ميں جاري ہے رپورٹ کے مطابق ملک ميں
توانائي کے بحران کے باعث جنريٹر کے استعمال ميں
زبردست اضافہ ہوا ہے اور تيل کي قيمتوں ميں بے
تحاشا اضافے نے موبائل فون آپريٹرز کي آپريشن کاسٹ
بڑھا دي ہے اور حاليہ کچھ عرصے کے دوران اس کاسٹ
ميں زبردست اضافہ ہوا ہے جبکہ بجلي کي قيمتوں ميں
اضافہ اس کے علاوہ ہے امن و امان کي بگڑتي ہوئي
صورتحال کے باعث موبائل فون ٹاورز کیلئے بھي
سيکورٹي انتظامات ميں اضافے پر اٹھنے والے اخراجات
آپريٹرز کو برداشت کرنا پڑرہا ہیں رپورٹ کے مطابق
افراد زر ميں اضافے کي وجہ سے موبائل فون سيٹ اور
کالز کي تعداد ميں کمي ہوئي ہے رپورٹ ميں کہا
گياہے کہ نئے مالي سال کے بجٹ ميں تمام شعبوں پر
سيلز ٹيکس کي شرح ميں صرف ايک فيصد اضافہ کيا گيا
ہے مگر ٹيلي کام سيکٹر پر اضافہ چھ فيصد کيا گيا
ہے۔اس اضافے کا سارا بوجھ موبائل صارفين برداشت
کررہے ہيں۔
|