|
ترکی حادثہ،
56
افراد کی ہلاکت کا خدشہ
رپورٹ:
بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ انقرہ
ترکی میں ایک مسافر بردار طیارہ جس میں
56
افراد سوار تھے جنوب مغربی صوبے اسپارٹا میں گر کر
تباہ ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نجی کمپنی کے اس
طیارے کا ملبہ ککورن نامی گاوں کے قریب نظر
آیاہے۔ کہا جاتا ہے کہ طیارے میں موجود افراد میں
سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا ہے۔ استنبول سے اڑنے
والے اس بد قسمت طیارے میں
49
مسافر اور عملے کے
7
ارکان شامل تھے۔ جیسے ہی طیارہ اسپارٹا کے ہوائی
اڈے کے قریب پہنچا اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے
منقطع ہو گیا۔ سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ
نجی ائرلائنز اٹلس جیٹ کے طیارے کا رابطہ کنٹرول
ٹاور سے رات ساڑھے
11
کے قریب اس وقت منقطع ہوا جب طیارہ اسپارٹا کے
ہوائی اڈے پر اترنے والا تھا۔ اطلاعات کے مطابق
اسپارٹا کے ہوائی اڈے پر کرائسس ڈیسک قائم کر دیا
گیا ہے۔ اٹلس جیٹ ترکی کی ایک کم کرائیوں والی
ائیر لائن ہے جس کے مالک دوٹور آپریٹرز، ایتستور
اور اوگرٹورز ہیں۔
|