|
گستاخ رسول صلعم ڈينش کارٹونسٹ موت کے خوف سے
روپوش
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ ناروے
توہين آميز خاکے بنانے والا کارٹونسٹ کرٹ ويسٹر
گارڈ موت کے خوف سے روپوشي کي زندگي گذارنے پر
مجبور ہے۔ بہتر سالہ ڈينش کارٹونسٹ کرٹ ويسٹر گارڈ
نے ایک غير
ملکي
خبر رساں ايجنسي کو انٹرويو ديتے ہوئے کہا کہ
توہين آميز خاکوں کي اشاعت کے بعد اسے مسلسل قتل
کي دھمکياں مل رہي ہيں ۔ جس کي وجہ سے وہ پانچ
ٹھکانے بدل چکا ہے اور اب چھٹي پناہ گاہ کي تلاش
ميں ہے۔ پوليس نے ويسٹر گارڈ کو ممکنہ قاتلانہ
حملے سے خبردار کيا تھا جس کے بعد سے وہ مسلسل
دربدر ہے۔ويسٹر گارڈ نے کہا کہ اس کي بقيہ زندگي
پر موت کے بادل چھائے رہيں گے۔ انھوں نے کہا کہ
مسلسل قتل کے خوف سے اس کي زندگي يکسر تبديل ہو
گئي ہے ۔
|