BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Monday,07 April 2008, 11:30 GMT 16:30 PST

 

عراق ميں بار بار تعينات کئے جانے والے امريکي فوجي ڈيپريشن کا شکار ہو گئے
 


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ نيويارک
 

عراق ميں امريکي فوجيوں کي باربار تعيناتي سے ان کي صحت کو خطرہ لا حق ہوگيا ۔ اطلاعات کے مطابق امريکي فوجي حکام کے حوالے سے جاري کر دہ رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ عراق ميں امريکي فوجيوں کي کمي کا منصوبہ پورا نہ ہونے اور بغداد ميں موجود فوجيوں کو بار بار ذمہ دارياں سنبھالنے کے احکام جاري کر نے سے جوانوں کي صحت کا مسئلہ درپيش ہے ۔ نيويارک ٹائمز کے مطابق عراق ميں تيسري اور چوتھي مرتبہ تعينات کئے جانے والے فوجيوں ميں ذہني تناؤ ميں اضافہ ہورہا ہے اور وہ ڈپريشن جيسي بيماري کا شکار ہورہے ہيں فوج کے سينئر اہلکار کي جانب سے پيش کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق 2003 ميںعراق پر حملے کے بعد سے پانچ لاکھ 13ہزارامريکي فوجيوں کو تعينات کيا جا چکا ہے ان ميں سے ايک لاکھ 97ہزار فوجي ايسے ہيں جنہيںعراق ميں ايک سے زائد مرتبہ تعينات کيا گيا ہے اور 53ہزار فوجي تين سے چار مرتبہ عراق ميں اپني خدمات سر انجام دے چکے ہيں ۔جنگي تجزيہ کاروں کا کہنا ہے کہ عراق ميں تين سے چار مرتبہ ڈيوٹي کر نے والے فوجيوں کي دماغي صحت انتہائي خراب ہے ان ميں اخلاقيات کم ذہني تناؤ زيادہ ہے جس کي وجہ سے متعدد بيماريوں ميں مبتلا ہيں عراق ميں تين سے چار دفعہ تعينات رہنے والے فوجيوں ميں نيد کي کمي کي بھي شکايت پائي گئي ہے جبکہ عراق ميں اتحاد ي فوج کے سربراہ جنرل پيٹريس فوجيوں ميں ذہني تناؤ کي اطلاع کو نظر انداز کر نے کي کوشش کررہے ہيں۔واضح رہے کہ عراق جنگ ميں 2003سے اب تک 4ہزار امريکي فوجي مختلف وجوہات کے باعث موت کا شکار ہو چکے ہيں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

SuperWebz.com

 





تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan