|
يوگنڈا، اسکول ميں آگ لگنے سے
19طالبات
،
2اساتذہ
ہلاک
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ کمپالا
يوگنڈا کے ایک پرائمري اسکول ميں آگ لگنے سے21
افراد ہلاک ہو گئے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز
يوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا سے بارہ کلو ميٹر
دورایک سکول میں آگ لگ گئي جس کي
وجہ سے 19
طالبات اور دو اساتذہ ہلاک ہو گئے۔ پوليس نے
تخريبي کارروائي کا شبہ ظاہر کر ديا۔آگ اتني شديد
تھي کہ فائر بريگيڈ کے عملے کو جائے وقوع سے جلنے
والوں کي ہڈيوں کے سوا کچھ نہيں ملا،کسي بھي لاش
کي شناخت نہيں ہو سکي58
طالبات تنگ کھڑکيوں سے باہر نکل کر جان بچانے ميں
کامياب ہوئيں۔سکول میں تقریبا ايک ہزار طالبات زير
تعليم ہيں۔ آگ سے بچ جانے والوں کا کہنا ہے کہ
دروازے باہر سے بند کر ديئے گئے تھے۔ پوليس کا
کہنا ہے کہ آگ جان بوجھ کر لگائي گئي۔
|