|
امريکہ کي طرف سے پاکستاني حکومت اور طالبان کے
درميان ممکنہ امن معاہدے پر تشويش کااظہار، قبائلي
علاقوں ميں فوجي آپريشن ميں خلل ہواتو دہشتگردوں
کي پناہ گاہوں کوتحفظ مل جائیگا،ترجمان وائٹ ہاوس
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ واشنگٹن
امريکہ نے پاکستاني حکومت اور طالبان کے درميان
ممکنہ امن معاہدے پر تشويش کااظہار کياہے ۔پاکستاني
حکومت اور مقامي طالبان کے درميان امن معاہدے
کوحتمي شکل دينے کي اطلاعا ت پراپنے
ردعمل ميں وائٹ ہاوس کي ترجمان ڈانا پرينو نے
کہاکہ ہميں پاک افغان سرحد سے ملحقہ قبائلي علاقوں
ميں طالبان کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے شديد تشويش
لاحق ہے۔ہم پاکستاني حکومت سے يہ مطالبہ کرتے ہيں
کہ دہشتگردي کے خلاف جنگ جاري رکھي جائے اور
قبائلي علاقوں ميں فوجي آپريشن ميں کوئي خلل نہ
ڈالا جائے جس سے دہشتگردوں کي پناہ گاہوں کو تحفظ
ملے ۔ تاہم انہوں نے کہاکہ پاکستاني حکومت کي طرف
سے اس معاہدے کے حوالے سے سرکاري طورپراعلان نہيں
کياگيااس لئے وہ اس پر مزيد تبصر نہيں کريں گي۔
|