BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Sunday,27 April 2008, 06:36 GMT 11:36  PST

 

اسامہ بن لادن کے بارے ميں نئي کتاب منظر عام پرآ گئي
 


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ لندن
 

القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے بارے ميں ايک نئي کتاب منظر عام پر آ گئي ہے يہ کتاب پولتز رپرائز جيتنے والے منصف اسٹيوکول نے لکھي ہے اور اس کا عنوان ’’دي بن لاڈنز‘‘ ہے ۔کتاب ميں لکھا گيا ہے کہ يہ خاندان 20صدي ميں سعودي فيملي ميں بہت مشہور ہوا کرتا تھا خاص طورپر اسامہ بن لادن کو خصوصي شہرت حاصل تھي ۔ سعودي خاندان سے بن لادن خاندان کے خصوصي تعلقات تھے اسامہ کے 53بھائي بہن تھے جو دنيا بھر کے چکر لگاتے رہتے تھے ۔منصف نے اسامہ کے بارے ميں بہت سي افواہوں اور افسانوں کي نفي کي ہے جن کے ذريعے اسامہ بن دلان کو مغربي ملکوں نے غلط رنگ ميں پيش کيا اسامہ جب 9سال کا تھا تو اس کا باپ 1927ميں ايک ہوائي حادثہ ميں ہلاک ہوگيا تھا اس کا بڑا سوتيلا بھائي سليم بالکل مختلف کر دار کا شخص تھا وہ آزاد خيال اور تفريح پسند تھا والدکي وفات کے بعد سليم بن لادن خاندان کا سربراہ بن گيا اور تمام بزنس سنبھال ليا سليم ايک پرکشش جوان تھا اور اس نے شاہي خاندان کے افراد کو کافي متاثر کيا تھا جس کے نتيجے ميں اس کو تعميراتي ٹھيکے ملنے لگے ان سے يہ خاندان مالا مال ہوگيا اسامہ اپنے بھائي سليم سے بہت متاثر تھا ليکن جب 1988ميں اپنا طيارہ خود چلاتے ہوئے سليم حادثہ کا شکار ہو کر ہلاک ہوگيا تو اس کے بعدبن لادن خاندان ميں جھگڑے پيدا ہو گئے ۔کتاب ميں لکھا گيا ہے کہ اسامہ کے نہ صرف اپنے خاندان والوں سے بلکہ شاہي خاندان والوں سے بھي اختلاف ہو گئے تھے غير ملکي خبر رساں ادارے کو انٹرويو ديتے ہوئے مصنف کول نے کہاکہ اگر سليم موت کا شکار نہ ہوتا پھر گيارہ ستمبر کو امريکہ پر حملہ نہ ہوتا مصنف نے کہاکہ سعودي حکام کے ساتھ اسامہ کے خلاف کے بعد يمن ميں اسلام پسندوں کي حمايت اور پھر کويت پر صدام حسين کے حملہ کے بعد امريکہ نے سعودي عرب ميں اپني فوجيں تعينات کي تھيں اس کي مخالف اسامہ نے کي تھي اور اس طرح سعودي حکومت سے اس کے اختلاف ميں مزيد اضافہ ہوگيا ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

SuperWebz.com

 





تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan