|
اسرائيل کو جنگ بندي منظور نہيں تو حملوں کيلئے
تيار رہے، حماس
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ غزہ
حماس نے اسرائيل کو خبردار کيا ہے کہ جنگ بندي کي
پيشکش منظور نہيں تو وہ سخت حملوں کا مقابلہ کرنے
کے لئے تيار رہے۔ حماس کے سينئر رہنما محمود زہار
نے کہا کہ جنگ بندي پر اسرائيل کي
جانب سے مثبت جواب کا انتظار کيا جا رہا ہے ليکن
اسرائيل نے منفي جواب ديا تو غزہ کے فاقہ کش عوام
اسرائيل کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے اور آزادي کے
حصول کے لئے ہر ذريعہ استعمال کريں گے۔ محمودظہر
غزہ کي اسلامي يونيورسٹي ميں طلبہ سے خطاب کر رہے
تھے۔دوسري جانب اسرائيلي فوج کي انٹيلي جنس کے
سربراہ ميجر جنرل ايموس يالڈن نے اسرائيلي ريڈيو
سے خطاب ميں کہا کہ غزہ کے عسکريت پسند اسرائيل کے
قيام کي ساٹھويں سالگرہ کي تقريبات کو نشانہ بنانے
کي منصوبہ بندي کر رہے ہيں۔ ميجر جنرل ايموس يالڈن
کا کہنا تھا کہ عسکريت پسندوں کي جانب سے اسرائيل
کے خلاف آٹھ مئي کو بڑے حملوں کا خطرہ ہے۔ ادھر
غزہ ميں اسرائيل کے فضائي حملوں ميں تين فلسطيني
شہيد ہو گئے۔
|