|
ايران کا ايٹمي پروگرام روکنے کيلئے کوئي آپشن
کونہ چھوڑا جائے ،اسرائيل
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ برلن
اسرائيل نے ايران کو ايٹمي پروگرام سے روکنے کے
ليے ہر ممکنہ اقدامات کرنے پر زور ديا ہے۔برلن ميں
جرمن چانسلر اينجلا مارکل کے ساتھ پريس کانفرنس سے
خطاب کرتے ہوئے اسرائيلي وزير اعظم
ايہود المرٹ نے کہا کہ انہيں يقين ہے کہ ايران
خفيہ طور پر ايٹمي ہتھيار تيار کر رہا ہے جو کہ
عالمي امن کیلئے خطرہ ہے۔ اس ليے اسے ايٹمي ہتھيار
حاصل کرنے سے روکنے کے ليے کسي بھي آپشن کو نہيں
چھوڑناچاہيے۔انہوں نے کہا کہ عالمي برادري اس
سلسلے ميں ہر ممکن اقدامات کرے ۔
|