BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Wednesday,13 February 2008, 05:50 GMT 10:50 PST

 

امريکہ اس پر متفق نہيں کہ بے نظير بھٹو کے قتل ميں بيت اللہ محسود ملوث ہے ،مارک سيگل
 


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ نیو یارک
 

امريکي انٹيلي جنس اس پر متفق نہيں کہ بے نظير بھٹو کے قتل ميں بيت اللہ محسود کا ہاتھ ہے۔ يہ بات امريکہ ميں بے نظير بھٹو کے پرانے رفيق اور مشير اور ان کي نئي کتاب ميں ان کي مدد کرنے والے مارک سيگل نے ايک خصوصي انٹرويو ميں کہي۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے ميں بہت سے سوال ہيں جن کے جواب ابھي تک نہيں ديے گئے۔ بيت اللہ محسود کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امريکي انٹيلي جنس ايجنسيوں ميں کچھ لوگوں کو اس کا يقين ہے اور کچھ کو اس کا يقين نہيں ہے، يا کم از کم انہيں علم نہيں کہ يقيني طور پر يہي ہوا ہوگا۔ وہ اس ميں ملوث تھے يا نہيں اس کا يہ مطلب نہيں کہ اس ميں صرف وہي ملوث تھے۔ اور يہ وہ سوال ہے جس کا جواب ہميں حاصل کرنا ہے۔کيا 18 اور 19 اکتوبر کے حملوں ميں القاعدہ اور طالبان ملوث تھے، کہيں ايسا تو نہيں کہ اس ميں انٹيلي جنس ايجنسيوں کے بھي کچھ ايسے اہل کار بھي شامل ہوں جن کے خيالات القاعدہ اور طالبان سے ملتے ہوں۔گذشتہ ماہ سي آئي اے کے ڈائريکٹر مائيکل ہيڈن نے امريکي اخبار کو انٹرويو ديتے ہوئے کہا تھا کہ ان کي ايجنسي کي معلومات کے مطابق بے نظير بھٹو کي ہلاکت قبائلي رہنما بيت اللہ محسود اور القاعدہ کے ارکان کي ملي بھگت سے ہوئي ہے۔ مسٹر ہيڈن کے اس بيان تک پاکستان ميں محترمہ بھٹو کے قتل کي تحقيقات مکمل نہيں ہوئي تھيں اور سکاٹ لينڈ يارڈ نے بھي ابھي اپني رپورٹ نہيں دي تھي۔مارک سيگل کا کہنا ہے کہ حکومت کي طرف سے ان ميں سے کسي فرد کے خلاف تحقيقات نہ کرنا، بے نظير بھٹو کي سيکورٹي ميں رکاوٹيں ڈالنا، ان کو ملک ميں بکتر بند گاڑياں اور سيل فون کے سگنل روکنے والے جيمر نہ منگانے دينا اور ان کے ليے برطانيہ اور امريکہ سے سيکيورٹي اہل کاروں کو ويزے نہ دينا اس بات کي نشاندہي کرتا ہے کہ دال ميں کچھ کالا ہے۔  

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

SuperWebz.com

 





تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan