|
ايران پر حملہ امريکا کي سنگين غلطي ہوگي،حسن
نصراللہ۔
رپورٹ:
بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ بيروت
لبنان کي تنظيم حزب اللہ کے رہنماحسن نصر اللہ نے
کہا ہے کہ امريکا نے اگر ايران پر حملہ کيا تو يہ
اس کي سنگين غلطي ہوگي۔حسن نصر اللہ نے يہ بات
بيروت ميں ہزاروں حاميوں سے نشري خطاب
ميں
کہي ۔انہوں نے کہا کہ ايران پر امريکي حملے سے يہ
بات ثابت ہوجائے گي کہ خطے کي تباہي امريکا کے
مفاد ميں ہے۔اگر امريکا نے ايران پر حملہ کيا تو
ايران اپنا دفاع خود کرے گا۔غزہ شہر ميں خراب ہوتي
ہوئي صورتحال اور اسرائيلي جارحيت کي حسن نصراللہ
نے شديد الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صدر بش
کادورہ اسرائيل اس بات کا مظہر ہے کہ امريکا
فلسطيني علاقوں کي تباہي ميں صيہوني رياست کي پشت
پناہي کررہا ہے۔
|