BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Wednesday,16 July 2008, 07:05 GMT 13:05 PST

 

اصل ہدف عراق نہیں پاک افغان قبائلی علاقے ہیں، امریکی صدارتی امیدوار بارک اوباما       


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ   واشنگٹن

امریکاکے صدارتی امیدواربارک اوبامانے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اصل چیلنج عراق نہیں پاکستان اور افغانستان کے قبائلی علاقے ہیں ۔جنگ میڈیا گروپ کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ وہ اقتدار میں آکر دو بریگیڈ فوج افغانستان بھیجیں گے ۔ بارک اوباما نے یہ بات واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہی ہے ۔ تقریرمیں بارک اوباما نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کو مرکزی محاذ قرار دینے پر صدر جارج بش اور حریف ری پبلکن صدارتی امیدوار جان مک کین پر کڑی تنقید کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ عراق اصل محاذ نہ کبھی تھا اور نہ ہے ۔ القاعدہ نے اپنے ٹھکانوں کو پاکستان تک وسعت دے دی ہے ۔ امریکی سرزمین پر نیا حملہ اسی خطے سے ہونے کا امکان ہے جہاں گیارہ ستمبر کے حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی تھی ۔لیکن اس کے باوجودآج بھی عراق میں افغانستان سے پانچ گنا زیادہ فوج موجود ہے ۔ اوباما نے کہا کہ وہ صدر منتخب ہونے کے بعد قومی سلامتی کی انتہائی سخت پالیسی پر عمل کریں گے جس کے تحت صرف بغداد پر نہیں بلکہ قندھار ، کراچی ، ٹوکیو ، لندن ، بیجنگ اور برلن پر بھی توجہ دی جائے گی ۔ بارک اوباما کا کہنا ہے کہ وہ صدر منتخب ہونے کے بعد سولا ماہ میں عراق سے زیادہ تر فوج واپس بلالیں گے اور اس میں سے دو بریگیڈ فوج افغانستان بھیجیں گے۔ 
  
      

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

 

 

تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan