|
سري لنکا، خود کش حملے کے نتيجے ميںبارہ افراد
ہلاک، متعدد زخمي
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ کولمبو
سري لنکا ميں خود کش حملے کے نتيجے ميں بارہ افراد
ہلاک اور متعدد زخمي ہوگئے ۔پوليس کے مطابق تامل
باغيوں نے دھماکہ خيز مواد کے ساتھ موٹر سائيکل
پوليس انتظاميہ کے
دفتر سے ٹکرا دي جس سے پوليس اہلکاروں سميت بارہ
افراد ہلاک اور متعددزخمي ہوگئے خود کش حملہ
کولمبو سے
258
کلو ميٹر کے فاصلے پر ويونيا کے قصبے ميں کيا گيا
حکام کے مطابق زخميوں کو طبي امداد کیلئے مقامي
ہسپتال پہنچادياگياہے۔جن ميںبعد زخميوں کي حالت
نازک بتائي جاتي ہے دھماکے کے بعدپوليس نے علاقے
کو گھيرے ميں لے ليا اور سکيورٹي سخت کر دي ہے
واضح رہے کہ سري لنکن فوج اورتامل باغيوں کے
درميان جھڑپيں اور خود کش اور بم حملے زور پکڑتے
جارہے ہيں اور اس سے قبل سينکڑوں افرادايسے حملوں
کا نشانہ بن چکے ہيں۔
|