BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Saturday,21 Jun 2008, 06:25 GMT 12:25 PST

 

عورتوں اور بچوں پر جنسي حملوں کے خلاف مزيد سخت اقدامات کيے جائيں، اقوامِ متحدہ    


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ نيويارک

اقوام متحدہ ميں سفارت کاروں نے مسلح تنازعوں کے دوران شہريوں کے خلاف جنسي تشدد کي مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کيا ہے کہ عورتوں اور بچوں کیخلاف جنسي حملوں کي روک تھام کے ليے مزيد سخت اقدامات کيے جائيں۔ امريکي وزير خارجہ کانڈوليزا رائس نے اقوام متحدہ کي سيکيورٹي کونسل ميں گزشتہ روز ہونے والے اس اجلاس کي صدرات کي۔ اجلاس کے اختتام پر سفارت کاروں نے متفقہ طورپر ايک قرار داد کي منظوري دي جس ميں تمام فريقوں سے شہريوں کے خلاف جنسي تشدد کے فوري خاتمے کا مطالبہ کيا گيا ۔ ان کا کہنا ہے کہ يہ نشانہ بنائے جانے والے افراد کي تذليل اور ان پر قابو پانے کا جنگي حربہ ہے۔قرار داد ميں اقوامِ متحدہ سے ايسے واقعات کي تحقيق کرنے کے ليے کہا گيا ہے۔ وزير خارجہ رائس نے قرار داد کو سراہتے ہوئے يہ بات زور دے کرکہي کہ جنسي تشدد سے نہ صرف عورت کا تحفظ اور اس کي صحت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہيں بلکہ قوموں کے معاشي اور معاشرتي استحکام پر بھي زد پڑتي ہے۔ اقوامِ متحدہ کے سيکرٹري جنرل بان گي مون نے بھي اس قرارداد کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کئي ممالک ميں ايسے واقعات ميں ناقابلِ بيان حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔  

      

 

 

 

 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

 

 

تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan