BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Saturday,21 Jun 2008, 08:39 GMT 14:39 PST

 

سلسل دو ہفتے جگائے رکھا، گوانتانامو بے میں قید افغان قیدی کی فریاد     


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ نيويارک

گوانتانوموبے کیوبا میں امریکی حراستی مرکز میں ایک افغان قیدی نےعدالت میں سماعت کے دوران بتایا کہ محافظوں نے اسے چودہ راتیں مسلسل جگائے رکھا۔
وائس آف امریکہ کے شائع کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محمد جواد نے جمعرات کے روز فوجی عدالت کے جج کو ابتدائی سماعت میں بتایا کہ اسے مئی دوہزار چار میں دو ہفتوں کے دوران ایک سو بارہ مرتبہ ایک کوٹھڑی سے دوسرے کوٹھڑی میں بھیجا گیا۔ اس نے کہا کہ محافظوں نے اس کی کوٹھڑی میں مسلسل بلب جلائے رکھے اور اونچی آواز میں شور کے ذریعے اسے سونے سے روکے رکھا۔ جواد کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ برتاؤ تشدد کے زمرے میں آتا ہے اورعدالت اس کے مؤکل کے خلاف اقدامِ قتل کے الزامات ختم کردے۔ استغاثہ نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تشدد نہیں تھا اور وہ اس معیار پر پورا نہیں اترتا کہ اس کے خلاف الزامات ختم کردیے جائیں۔ جواد پر الزام ہے کہ اس نے دوہزاردو میں افغانستان میں قتل کے ارادے سے دستی بم پھینکا تھا جس سے دو امریکی فوجی اور ان کا ایک مترجم زخمی ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ امریکی حکومت کے بنائے گئے بدنام زمانہ قیدخانے گوانتاموبے کے مظالم کی یہ چشم کشا داستان ہے۔جو انسانی حقوق کے دعویداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔  

      

 

 

 

 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

SuperWebz.com

 





تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan