|
دنيا بھر کي طرح پاکستان ميں بھي ورلڈ ميوزک ڈے
مناياگیا
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد
ہفتہ کودنيا بھر کي طرح پاکستان ميں بھي ورلڈ
ميوزک ڈے مناياگیا۔27
سال پہلے
21جون
کو ورلڈ ميوزک ڈے کا آغاز فرانس کے شہر پيرس سے
ہوا اور رفتہ رفتہ اس کا دائرہ دنيا کے ديگر
ممالک
تک پھيل گيا اور اب ميوزک ڈے پاکستان ميں بھي
منايا جانے لگا ہے۔اور اس دن کے حوالے سے پورے ملک
میں موسیقي کي محفیلیں جمائي گئي جس میں لوگوں نے
بھر پور شرکت کي اور خوب لطف اندوز ہوئے ۔ ورلڈ
ميوزک ڈے کے دن اس روز نوجوان گلوکار اور ميوزيشن
گليوں ، بازاروں اور باغوں ميں اپني من پسند دھنيں
گا کر اس دن کو مناتے ہيں۔ برصغير کي موسيقي سننے
والوں پر مختلف کيفيات طاري کرتي ہے اور اس ميں
اظہار کے وسيع مواقعے موجود ہيں ، کلاسيکل ، نيم
کلاسيکل ، غزل ، گيت ، فوک يا پھر پلے بيک سنگنگ
کے ذريعے اپنے جذبات کا اظہار کيا جا سکتا ہے ۔نوجوان
نسل کي پسنديدہ پاپ موسيقي کے اثرات سے قطع نظر اس
کي مقبوليت سے انکار نہيں کياجا سکتا ، ورلڈ ميوزک
ڈے کي مناسبت سے بيشتر نوجوان پاپ سنگنگ کے ذريعے
بھي اپنے جذبات کا اظہا کیا۔ ورلڈ ميوزک ڈے دنيا
بھر ميں بسنے والے لوگوں کو موسيقي کے ذريعے امن ،
محبت اور بھائي چارے کي زنجير ميں باندھنے کي ايک
خوبصورت کوشش ہے ۔
|