BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Saturday,28 Jun 2008, 05:23 GMT 11:23 PST

 

افغانستان میں طالبان مزید مستحکم ہورہے ہیں، امریکا کی تشویش     


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ  واشنگٹن

امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان مزید مستحکم ہورہے ہیں جبکہ پاکستانی قبائلی علاقوں سے عسکریت پسندوں کی مداخلت افغانستان میں سیکیورٹی کے لیے چیلنج ہے۔جنگ میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس میں افغانستان کی صورت حال پر پیش کی جانے والی پینٹاگون کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ طالبان شمالی اورمغربی افغانستان میں پوزیشن مستحکم کررہے ہیں جبکہ مشرق اور جنوب کے دیہی علاقوں میں طالبان افغان حکومت کے لیے چیلنج بن چکے ہیں۔ادھر پاکستان کے قبائلی علاقوں میں موجود عسکریت پسندوں کی کارروائیاں بھی افغانستان کی مستقبل کی سیکیورٹی حکمت عملی کے لیے چیلنج بنی ہوئی ہیں ۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایسے ثبوت بھی ملے ہیں کہ افغانستان میں موجود مزاحمت کاروں کو ایران کی جانب سے بھی تعاون حاصل ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کی طرف سے مسلسل تشویش کا اظہا ر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کے قبائیلی علاقوں مین طالبان مستحکم ہو رہے ہیں۔
  
      

 

 

 

 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

SuperWebz.com

 





تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan