|
امريکا کے نيو کليئر ري ايکٹر سے متعلق الزامات بش
انتظاميہ کي احمقانہ پاليسي کا حصہ ہيں، شام
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ جنيوا
شام نے کہا ہے کہ امريکا کي جانب سے نيو کليئر ري
ايکٹر سے متعلق الزامات بش انتظاميہ کي احمقانہ
پاليسي کا حصہ ہيں ،جس کا مقصد مشرق وسطيٰ ميں
جاري بحران ميں اضافہ کرنا ہے شام پر تنقيد کرنے
والے خود اسرائيل کو ايٹمي ہتھياروں کي ٹيکنالوجي
فراہم کرتے رہے ہيں۔جنيوا ميں شام کے سفيرہاموئي
الفيصل نے ايٹمي عدم پھيلاو کانفرنس سے خطاب کرتے
ہوئے کہا کہ امريکا کي جانب سے شام پر ايٹمي ري
ايکٹر سے متعلق الزامات کا مقصد مشرق وسطيٰ ميں
جاري بحران ميں اضافہ کرنا ہے۔ا نہوںنے کہاکہ جو
ممالک امريکي الزامات کي وجہ سے شام پر تنقيد
کررہے ہيں وہ خود اسرائيل کو ايٹمي ہتھياروں کي
ٹيکنالوجي فراہم کرتے رہے ہيں۔انہوں نے کہا کہ شام
پر الزامات بش انتظاميہ کي افواہوں کي مہم کا حصہ
ہے اورعالمي برادري ان افواہوں پر يقين نہ کرے۔
|