|
جنوبي افريقہ ميں تارکين وطن کے خلاف نسل پرستانہ
حملوں ميں
13
افراد ہلاک ،
50
زخمي
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ جوہانسبرگ
جنوبي افريقہ کے شہر جوہانسبرگ ميں تارکين وطن کے
خلاف نسل پرستانہ حملوں ميں تیرہ افراد ہلاک
ہوگئے۔جنوبي افريقہ ميں
متعصب
افريقيوں کي جانب سے تارکين وطن پر تشدد کا سلسلہ
جاري ہے۔جوہانسبرگ پوليس کے مطابق تارکين وطن پر
مقامي افراد کے حملوں ميں اب تک
13
افراد ہلاک اور50
کے قريب زخمي ہوئے۔پرتشدد واقعات کا آغاز گزشتہ
اتوار کو جوہانسبرگ کے اليکزينڈر ٹاون سے ہواجب
تين سو کے قريب مقامي نوجوانوں نے زمبابوے کے ايک
ہزار کے قريب باشندوں کو ان کے گھروں اور دوکانوں
ميں گھس کر نشانہ بنايااور انھيں علاقے سے نکل
جانے کا حکم ديا۔جنوبي افريقي صدر نے حملوں کي
تحقيقات کے لئے ايک پينل تشکيل دے دياہے۔
|