|
عراقي فوج کي مقتديٰ کے علاقے پر قبضے کيلئے پيش
قدمي
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ بغداد
دس ہزار عراقي پوليس اور فوجي اہلکار وں پر مشتمل
ٹينکوں اور ديگر اسلحہ سے ليس دستے نے بغداد ميں
مقتديٰ الصدر کے حامي اکثريتي علاقے الصدر سٹي کي
جانب قبضے کے ليے پيش قدمي شروع
کر
دي ہے۔عراقي حکومتي حکام کے مطابق اس علاقے ميں
مزاحمت کا زيادہ خطرہ نہيں ہے کيونکہ يہ علاقہ
نہايت بے ترتيب طور پر بنا ہوا ہے جس کا تين
چوتھائي حصہ غريب آبادي پر مشتمل ہے جو مزاحمت کے
قابل نہيں ہيں۔عراقي حکام کا يہ بھي کہنا تھا کہ
اس علاقے کے سينکڑوں افراد امريکي و عراقي افواج
اور مقتدي الصدر کے درميان جاري لڑائي ميں مارے
جاچکے ہيں جبکہ اس علاقے کے عوام مقتديٰ الصدر
اورمہدي آرمي کے ساتھ ہيں۔
|