BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Saturday,15 March 2008, 13:30 GMT 18:30 PST

 

ملک میں صنعتی ترقی کے لئے حکومتی پالیسیوں کا تسلسل کے ساتھ جاری رہنا ضروری ہے۔صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالروف چودھری


(انٹرویو کشورسرفراز : فوٹو مبشر علی تیموری)

رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ راولپنڈی
 

راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالروف چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں صنعتی ترقی کے لئے حکومتی پالیسیوں کا تسلسل کے ساتھ جاری رہنا ضروری ہے۔حکومت میں تبدیلی سے صنعتی پالیسی میں تبدیلی کی وجہ سے صنعتی ترقی متاثر ہوئی ہے۔سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے ذریعے ہی ملک میں صنعت کو فروع دیا جاسکتا ہے۔راولپنڈی چیمبر علاقے میں صنعتی ترقی کے لیے بھرپور کوشش کررہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی بی سی ون سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور اس کے گردو نواح میں زیادہ صنعتیں نہ لگنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہاں پر ماہر افرادی قوت موجود نہیں ہے۔خام مال آسانی سے دستیاب نہیں ہے۔ماہر افرادی قوت ملک کے دوسرے شہروں لاہور،گوجرانوالہ اور فیصل آباد سے منگوانا پڑتی ہے جس کو جونہی موقع ملتا ہے وہ کام چھوڑ کر واپس اپنے آبائی علاقوں میں چلی جاتی ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ راولپنڈی شہر اوراس سے ملحقہ علاقوں میں پولی ٹیکنیک کی طرز پر فنی تربیت کے ادارے قائم کیے جائیں تاکہ نوجوان تربیت حاصل کرکے باعزت روزگار حاصل کرسکیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ روات انڈسٹریل اسٹیٹ کو ابھی تک سوئی گیس فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے وہاں زیادہ تعداد میں صنعتی یونٹ نہیں لگ سکے اور سٹیل ملز یونٹس بند ہوگئے ہیں کیونکہ انہیں فرنس آئل سے چلانے سے زیادہ لاگت آتی ہے وہاں صرف 30 یا 40 فارماسوٹیکل یونٹس کام کر رہے ہیں۔
 

 

 

 

 

 

 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

SuperWebz.com

 





تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan