BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Tuesday,18 March 2008, 18:30 GMT 23:30 PST

 

پیغمبراسلام کی شخصیت ہر زمانے میں انسانیت کے لئے بہترین نمونہ اور سرچشمہ ھدایت ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں، عالمی سیرت النبی کانفرنس سے مقررین کا خطاب  


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ  راولپنڈی
 

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی کے نو منتخب رکن مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پغمبر آخرالزمان کی شخصیت ہر زمانے میں انسانیت کے لئے بہترین نمونہ اور سرچشمہ ہدایت ہے جس کا تاحیات کوئی نعم البدل نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام عالمی سیرالنبی کانفرنس سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتئ ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس زمانے لوگ اعلان نبوت سے پہلے ہی آپ کے اچھے اخلاق وکردار اور اوصاف حمیدہ کی وجہ صادق اور امین کے لقب سے پکارتے تھے۔مرکزی امام حسین کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر غضنفر مہدی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت النبی کانفرنس گزشتہ سال سے ہر سال باقاعدہ سے منعقد ہو رہی ہے اور مرکزی امام حسین کونسل اتحاد بین المسلمین کا بہترین پلیٹ فارم ہے جس میں مسلمانوں کے تمام مکاتب ہائے فکر کے علما شرکت کرتے ہیں۔علمی سیرت النبی کانفرنس سے سینیئر علامہ عباس کمیلی،سنیٹر ڈاکٹر عبدالخالق،قاری نجم مصطفی،مرزا سلیم عباس شگری اور محمد حسین طوری نے بھی خطاب کیا۔کانفرنس کے اختتام پر دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خلاف اولان جہاد کرنے اور سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افواج پاکستان کے اقدامات کی حمایت کے حق میں قرارداد منظور کی گئی۔کانفرنس کے شرکا نے ایک قرارداد کے ذریعے سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک کے قریب خودکش حملے کی پر زور مذمت کی اور حکومت پاکستان سے اس حوالے سے عالمی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس کے شرکا نے ڈنمارک کے اخبارات کی طرف سے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی پر زور مذمت کی گئی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

SuperWebz.com

 





تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan