BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Wednesday,09 April 2008, 11:55 GMT 16:55 PST

 

ہاشم اختر نقوي نے تسميہ (بسم اللہ الرحمن الرحيم)کو چھ ہزار مختلف انداز ميں قلم بند کرتے ہوئے خطاطي کي دنيا ميں ايک منفرد ريکارڈ قائم کر ديا  


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ  نئي دہلي
 

ہاشم اختر نقوي نے تسميہ (بسم اللہ الرحمن الرحيم)کو چھ ہزار مختلف انداز ميں قلم بند کرتے ہوئے خطاطي کي دنيا ميں ايک منفرد ريکارڈ قائم کر ديا ہے قرآن کي تلاوت اورہر قسم کا کام شروع کر نے سے پہلے پڑھي جانے والي (بسم اللہ الرحمن الرحيم)خود قرآن کا حصہ ہے۔ساٹھ سالہ ہاشم اختر نے سکول کے زمانے سے خطاطي شروع کي تھي وہ اپنے خوبصورت قلم سے ہم جماعتوں کي کاپيوں پر ان کے نام لکھا کرتے تھے ۔تاہم جب انہوںنے تسميہ کو ہر ممکن نئے انداز سے قلم بند کر نے کا فيصلہ کيا تو ان يہ شوق ايک مشن کي شکل اختيار کر گيا ۔ہاشم نقوي پيشہ کے اعتبار سے تو آرکٹکٹ ہيں ليکن خطاطي کا انہيں جنون کي حد تک شوق ہے لکھنؤ کے اس ممتاز خطاط نے شمار کئے بغير ہي بسم اللہ الرحمن رحيم ہرمختلف انداز ميں تحرير کي ۔جب انہوںنے اپنے ذخيرہ کا شمار کيا تو اس ميں خطاطي کے چھ ہزار سے زائد نمونے بر آمد ہوئے وہ اس ميں مزيد اضافہ کے خواہاں ہيں ۔اندرا گاندھي نيشنل سنٹر آف آرٹس (نئي دہلي)ميں ان کے خطاطي کے نمونوں کي حال ہي ميں عقيدت کے رنگ کے زير عنوان نمائش کا اہتمام کيا گيا ہاشم اختر نے بتايا کہ جب انہوںنے اس آيت قرآني کو فنکارانہ ڈيزاثن کي شکل ديني شروع کي تو انہيں لگا کہ وہ آٹھ يا دس انداز سے زيادہ لکھ پائيں گے ليکن بعد ميں نئے نئے انداز سامنے آتے گئے اور اس آيت قرآني نے ان کي انگليوں کو نئے نئے زاويوں سے کچھ اس طرح حرکت ديني شروع کر دي کہ چھ ہزار سے زائد نمونے بن گئے ۔

 

 

 

 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

SuperWebz.com

 





تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan