BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Thursday,19 Jun 2008, 09:57 GMT 15:57 PST

 آپ کے خطوط


صوبائی وزیر مواصلات کے نام!
 


 

بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ لاہور

مکرمی! میں آپ کے وساطت سے صوبائی وزیرمواصلات،ایل ڈی اے ٹیپا کے اعلی حکام کی توجہ ایک اہم مسئلے کی جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں۔کوٹ لکھپت سے گرین ٹاؤن جاتے ہوئے فیکٹری ایریا کے ساتھ ساتھ جو سڑک بسوں اور ویگنوں کے لئے موجود ہے وہ گزشتہ کئی سالوں سے دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے اور اب حال یہ ہے کہ جس گاڑی نے بھی چاہے وہ کار ہو یا بس یا کوئی ٹرک جس کا گزر ہمدرد چوک سے گرین ٹاؤن کی جانب ہوتا ہے اس کے لئے اس سڑک پر سفر کرنا انتہائی دشوار ہے کیونکہ ہمدرد چوک سے سڑک میں جابجا اتنے گڑھے پڑے ہوئے ہیں جس سے ایسے معلوم ہوتا ہے کہ جیسے ایک ساتھ بہت سے میں ہولز بنا دیئے گئے ہوں اور جب یہاں بارش ہوجائے تو پھر یہاں سفر کرنے والوں کا خدا ہی حافظ ہے چونکہ ہمدرد چوک سے بسوں کے ڈپو تک کا جو راستہ ہے وہ اتنا خراب ہوچکا ہے کہ کوئی بھی ٹرانسپورٹ یہاں ہچکولے کھائے بغیر نہیں گزرتی۔گزشتہ حکومتوں نے اس روڈ کی تعمیر نو کی مد میں کروڑوں روپے کا قومی خزانے کو ٹیکہ لگایا ہے اور یہاں ایسے ٹھیکیداروں کو سڑک تعمیر کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا جنہوں نے انتہائی ناقص مٹیریل سے ادھوری تعمیر کرکے اسے لائٹ اور ہیوی ٹریفک کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ یہاں پر 24 گھنٹے ٹرنسپورٹ کی آمدورفت کے باعث یہ سڑکیں انتہائی مختصر عرصے میں ٹوٹ پھوٹ کر گڑھوں کی شکل اختیار کر گئیں اور اس اہم گزرگاہ کو دوبارہ تعمیر کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔یہاں کے اہل علاقہ نے بارہا گزشتہ حکومت کی توجہ اس اہم مسئلے کی جانب مبذول کرائی لیکن متعلقہ حکام کے کانوں پرجوں تک نہ رینگی اور اب حال یہ ہوچکا ہے کہ یہ سڑک کسی دور دراز پسماندہ گاؤں کی کچی سڑک سے بھی بدترین ہوچکی ہے جس کا کوئی پرسان حال نہیں لہذا ہماری آپ سے گزارش ہے کہ اس سڑک کو فوری تعمیر کیا جائے تاکہ یہاں کے رہنے والوں کو گزشتہ کئی سالوں سے جاری اس مصیبت سے چھٹکارا مل سکے(محمد سلیم واہل علاقہ،گرین ٹاؤن لاہور)۔ 
 

 

 

 

 

 

 

 

صفحہ پرنٹ کریں

دوست کو بھیجیں

صفحہ اول

     
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

 

 

تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan