BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت : Thursday, 27  December 2007, 15:30 GMT 20:30 PST

 
صدر مشرف کا محترمہ بے نظير بھٹو کي رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ، تين روزہ قومي سوگ کا اعلان



بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد

 صدر پرويز مشرف نے محترمہ بے نظير بھٹو کي رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تين روزہ قومي سوگ کا اعلان کياہے اور کہا ہے کہ اس واقعہ کے ذمہ دار وہي دہشت گرد ہيں جن سے ہم جنگ کررہے ہيں ، پوري قوم ہمارا ساتھ دے کيونکہ يہ لوگ ترقي کي راہ ميں رکاوٹ ہيں ہم اس وقت تک چين سے نہيں بيٹھيں گے جب تک ان کا خاتمہ نہ کرديں ۔جمعرات کي شام پي ٹي وي پر خبرنامے کے دوران قوم سے مختصر اظہار خيال کرتے ہوئے صدر پرويز مشرف نے کہا کہ آج ايک بہت بڑا سانحہ لياقت باغ ميں ہوا ہے جہاں دہشت گرد درندوں کے ہاتھوں قاتلانہ حملے ميں بينظير بھٹو جاں بحق ہوگئي ہيں قوم کيلئے يہ ايک بڑا سانحہ ہے جسے الفاظ ميں بيان نہيں کيا جاسکتا مجھے دلي صدمہ ہے اور ميں اس کي سختي اور شدت سے مذمت کرتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ ميں اس موقع پر بيگم نصرت بھٹو ، آصف علي زرداري ، صنم بھٹو اورديگر تمام اہلخانہ سے تعزيت کرتا ہوں ميري دعائيں ، ميرے جذبات اور ہمدردي بينظير بھٹو کے بچوں بلاول ، بختاور اور آصفہ کے ساتھ ہيں ، ميري ہمدردي ان بے گناہ ہم وطنوں کے ساتھ بھي ہے جو اس واقعہ ميں جاں بحق ہوئے اور ميں ان کے اہلخانہ سے بھي تعزيت کرتا ہوں اللہ تعالي تمام جاں بحق لوگوں کي مغفرت کرے اور لواحقين کو صبر عطا کرے ، صدر نے کہا کہ اس افسوناک حادثے پر محترمہ بے نظير بھٹو کے احترام ميں ميں تين دن کے قومي سوگ کا اعلان کرتا ہوں ، ان دنوں ميں پرچم سرنگوں رہے گا ، انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے ذمہ دار وہي دہشت گرد ہيں جن سے ہم جنگ کررہے ہيں اور ميں ہميشہ کہتا رہا ہوں کہ قوم کو سب سے بڑا خطرہ انہي دہشت گردوں سے ہے آج اس سانحہ کے موقع پر ميں عزم کرتا ہوں اور پوري قوم ميرے ساتھ تعاون اور يکجہتي کا اظہار کرے کہ ہم اس وقت تک چين سے نہيں بيھٹيں گے جب تک ان دہشت گردوں کا خاتمہ نہيں کردينگے اور انہيں اٹھا کر نہيں پھينک دينگے اسي ميں قوم کي ترقي اور بقائ ہے يہ ترقي کے راستے ميں رکاوٹ ہيں ميں قوم سے اپيل کرنا چاہتاہوں کہ وہ پرامن رہے اور صبروتحمل کا مظاہرہ کرے ، اللہ تعالي پاکستان کا اور ہم سب کا حامي وناصر ہو ۔ گی؟۔
 

 

 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

 

 

تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan