BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Friday,07 March 2008, 11:00 GMT 16:00 PST

 

ملک بھر میں توہیں آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف شدید احتجاجات، ڈنمارک اور ہالینڈ کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل۔پورا عالم اسلام سراپا احتجاج۔


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ  اسلام اباد
 

ملک بھر میں ڈنمارک اور ھالینڈ کے اخبارات میں چھپنے والے توہین آمیز خاکوں کے خلاف اختجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ملک بھر کے تمام شہروں اور علاقوں میں مختلف تاجر تنظیموں، طلبا یونینز اور سیاسی و مذہبی جماعتوں نے بعد از نماز جمعہ اختجاجی مظاہرے کیئے ہیں، کوئٹہ ، کراچی، حیدرآباد، لاہور فیصل آباد، پشاور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے ڈنمارک اور ہالینڈ کے اخبارات میں چھپنے والے توہین آمیز خاکوں پر شدید غم اور غصے کا اظہار کیا ہے۔ مظاہرین نے عالم اسلام کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ہالینڈ اور ڈنمارک سے سفارتی تعلقات ختم کریں۔اسلام آباد میں ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد نےعالم اسلام کے حکمرانوں کی خاموشی پر نہائت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلہ کو چاہیے کہ وہ اس دل سوز واقعے پر خاموش نہ بیٹھے۔ اس موقعہ پر مظاہرین نے مختلف قسم کے بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر ڈنمارک اور ہالینڈ کے اخبارات اور حکمرانوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ مقررین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہالینڈ اور ڈنمارک کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔واضح رہے کہ ہالینڈ اور ڈینمارک کے اخبارات میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور اسلام مخالف فلم کے خلاف پوری دنیا کے مسلمان سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دنیا بھر کے تمام اہم ممالک میں بھی مسلمانوں میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

SuperWebz.com

 





تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan