|
پاکستان اور ترکي کے درميان مشترکہ بحري مشقيں
شروع ہوگئيں۔
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد
پاکستان اور ترکي کے درميان مشترکہ بحري مشقيں
شروع ہوگئي ہيں جن ميں حصہ لينے کے لئے پاک بحريہ
کے 2
بحري جہاز ترکي پہنچ گئے۔ ”ماوي بلينا ” نامي يہ
مشقيں 16
مارچ تک جاري رہيں
گي۔ مشترکہ بحري مشقوں ميں پاکستان کا ايک تباہ کن
بحري جہاز پي اين ايس طارق اور ايک کمبيٹ سپورٹ
جہاز پي اين ايس معاون حصہ لے گا۔ پہلے مرحلہ ميں
پاکستاني جہاز 10
مارچ تک عکساز کي بندرگاہ پر کمبيٹ مشقوں ميں حصہ
ليں گے جبکہ دوسرے مرحلہ ميں انتاليہ کي بندرگاہ
پر مشترکہ مشقوں ميں حصہ ليں گے۔ ان مشقوں کا مقصد
دونوں ممالک کي بحري افواج کے درميان کمبيٹ اور
آپريشنل صلاحيت مزيد بڑھانا ہے.
|