|
آصف علی زرداری کو وزارت عظمی کے لئے نامزد کرنے
کا فیصلہ ۔
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام اباد
پیپلز پارٹی کے پارلیمانی اجلاس میں پارٹی کے شریک
چیئرمین آصف علی زرداری کو وزیر اعظم نامزد کرنے
کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں ہونے والے اس
اجلاس میں پارٹی کے وائس چیئرمین
مخدوم
آمین فہیم موجود نہیں تھے۔اطلاعات کے مطابق
پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان وزارت عظمی کے نام
کی نامزدگی کا مسئلہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔جس کی
وجہ پارٹی کے اندرونی کشمکش بتائی جا رہی ہے۔بالا
آخر اب آصف علی زداری کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا
فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آصف علی زرداری
بارہا کہتے رہے ہیں کہ میں وزارت عظمی کا خواہش
مند نہیں۔ویسے بھی آصف علی زرداری فی الحال رکن
اسمبلی نہیں ہے۔پیپز پارٹی میں وزارت عظمی کے
سلسلے میں مختلف نام منظر عام پر آئے جس میں مخدوم
آمین فہیم،شاہ محمود قریشی،احمد مختار اور یوسف
رضا گیلانی کے نام شامل ہیں۔لیکن اب محسوس ہورہا
ہےکہ پارٹی کے اندرونی اختلافات کی دور کرنے کی
کوشش کی جارہی ہو۔تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ مخدوم
امین فہیم اسلام آباد پہنچ چکے ہیں اور آئندہ چند
گھنٹوں کے درمیان آصف علی زرداری اور امین فہیم کے
درمیان ملاقات متوقع ہے۔جس کے بعد صورتحال واضح
ہونے توقع ہے۔
|