BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Monday,17 March 2008, 15:10 GMT 20:10 PST

 

مضبوط پارلیمنٹ ہی عوام کے حقوق کا ضامن ہے، بی بی سی ون سے اراکین اسمبلی کی بات چیت ۔


رپورٹ : کشور سرفراز

رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد
 

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سیکرٹری جنرل اور نومنتخب رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پارٹی کے اندر تمام اور افہمام وتفہیم سے طے ہو رہے ہیں اور کسی بھی معاملے پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔بی بی سی ون سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ پاکستان کے 16 کروڑ عوام کا نمائندہ ادارہ ہے اور اسکی مضبوطی واستحکام سے پوری قوم کا مفاد وابستہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاملے میں رسہ کشی نہیں ہونی چاہیئے بلکہ تمام مسائل پارلیمنٹ کے اندر بیٹھ کر ہی حل کرنے چایئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان پارٹی قیادت آج کرے گی اور ان عہدوں کےلئے کاغذات نامزدگی بھی 18 مارچ کو داخل کرائے جائیں گے۔سابق وزیر اعلیٰ سرحد اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سردار مہتاب احمد خان عباسی نے کہا کہ عوام کو موجودہ پارلیمنٹ سے جتنی توقعات وابستہ ہیں وہ آذانہ دور میں ممکن نہیں تھیں۔18 فروری کے عام انتنی بات آمریت کے خلاف ریفرنڈم تھا۔بی بی سی ون سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی ہر چیز پر مقدم ہے اور اس پر کسی صورت بھی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔پاکستا مسلم لئگ (ن) عوام سے کئے ہوئے وعدوں پر کار بند ہے اور انہیں ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کو یرغمال نہیں بننے دیا جائے گا اور فوجی جرنیل کو پارلیمنٹ پر حملہ کرنے کی جرات نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پارلیمنٹ کی مضبوطی اور آئین کی پاسداری کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں کیونکہ اصل جمہوریت پارلیمنٹ کے اندر ہی ہو گی۔
آل پارٹیز مینارٹیز الائنس کے سربراہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی شہباز بھٹی نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ کے بغیر معاشرے میں انصاف قائم ہو سکتا ہے اور نہ ہی مظلوم اور محروم طبقوں کو حقوق مل سکتے ہیں ، بی بی سی ون سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں ہندوستان میں رہنے والی اقلیتوں سے مختلف ہیں کی انہوں نے قیام پاکستان کے لیے بے بہاو قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے اقلیتوں کی نشستوں میں اضافے کا مطالبہ کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کو نمائیندوں کو براہ راست الیکشن لڑنے کا حق دینے سے متعلق بھی قانون سازی کے لئے جدوجہد کی جائے گی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

SuperWebz.com

 





تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan