|
قانون کا احترام نہ کرنیوالي رياستيں اور
قوميں پارہ پارہ پا رہ ہو جاتي ہيں ، افتخار محمد
چوہدري کا لاہور بار ميں ٹيليفونک خطاب ۔
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ لاہور
معزول چيف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدري نے
کہا ہے کہ عوام نے
18فروري
کو آمريت کے خلاف اور عدليہ کي بحالي کے حق ميں
فيصلہ ديديا ہے نئي پارليمنٹ پر بھي لازم ہے کہ وہ
عوامي
فيصلے
کا احترام کرے ، آئين اور قانون کا احترام نہ
کرنیوالي رياستيں اور قوميں پارہ پارہ ہو جاتي ہيں
۔ ان خيالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور
بار ايسوسي ايشن ميں ٹيليفونک خطا ب کرتے ہوئے کيا
۔ اس موقع پر لاہور بار ايسوسي ايشن کے صدر منظور
قادر ،ديگر عہديداران اور وکلائ کي بڑي تعداد
موجود تھي ۔معزول جسٹس افتخار محمد چوہدري نے کہا
کہ عدليہ کي بحالي اور آزداي کيلئے وکلا ،سياسي
کارکنوں ،سول سوسائٹي اور معاشرے کے ہر اس فرد کو
خراج تحسين پيش کرتا ہوں جس نے جدوجہد کي اور ظلم
جبر کا سامنا کيا ۔معزول جسٹس افتخار محمد چوہدري
نے کہا کہ صدر سے ليکر عام آدمي تک کوئي بھي شخص
قانون سے بالا تر نہيں ہوتا اور سب پر يہ لازم ہے
کہ وہ قانون کا احترام کريں ۔ انہوں نے کہا کہ ميں
نے سو موٹو کے ذريعے چار ہزار سے زائد ايسے فيصلے
دئيے جو عوامي خواہشات کے مطابق اور ملک کو مضبوط
بنانے کيلئے ضروري تھي جن ميں سٹيل ملز کا فيصلہ
بھي شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کے حالات
اتنے خراب ہيں کہ غير ملکي سرمايہ دا ر بھي يہاں
آنے سے ڈرتے ہيں اور جو سرمايہ دار جو پہلے آئے
ہوئے تھے وہ بھي پاکستان سے اپنا سرمايہ نکال کر
اسے واپس ليجا رہے ہيں ۔
|