|
ایم کیو ایم کیطرف سے پیپلزپارٹی کے وزیر
اعلی کے امیدوار کی حمایت سے اپوزیشن پر کوئی اثر
نہیں پڑے گا۔چوھدری پرویز الہی کی بی بی سی ون سے
خصوصی گفتگو
کشور سرفراز،تصاویر:مبشر تیموری
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد
سابق وزیر اعلی پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے
رکن قومی اسمبلی چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ
ایم کیو ایم کیطرف سے پیپلزپارٹی کے وزیر اعلی کے
امیدوار کی
حمایت سے اپوزیشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ان
خیالات کا اظہار انہوں نے بی بی سی ون سے گفتگو
کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ
(ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کراچی دورے کے
موقع پر ایم کیو ایم کی قیادت سے کہا تھا کہ اگر
حکومت سازی میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو انہیں کوئی
اعتراض نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم
لیگ (ق) وزیراعظم کے عہدے کےلئے اپنا امیدوار
کھڑاکرے گی اور وزیراعظم کے امیدوار کا فیصلہ
مشاورت سے کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں
نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم وزارتیں لیتی ہے تو پھر
وہ اپوزیشن کا حصہ رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم
اپوزیشن چوں پر بیٹھ کر ایک موثر اور مثالی کردار
ادا کریں گے اور پارلیمنٹ میں تاریخی رویات قائم
کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت آٹا،گیس اور
بجلی سمیت دیگر اشیا کی قیمتیں کم کرتی ہے تو ہم
حمایت کریں گے اور انہں بہتر تجاویز دیں گے اس کے
ساتھ ساتھ حکومت کے ہر غلط کام اور پالیسیوں کی
بھر پور مخالفت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ورکرز کو پیپلز پارٹی
والے ہراساں کر رہے ہیں اور انہیں مختلف حیلوں
بہانوں سے تنگ کیا جاتا ہے۔ لیکن ہمارے کارکنوں کے
حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا
یہ پرانا وطیرہ ہے کہ وہ مخالف سیاسی کارکنوں کو
تنگ بھی کرتے ہیں اور اپنے اپ کو مظلوم بھی ظاہر
کرتے ہیں۔
|