|
صدر پرويزمشرف قومي اثاثہ ہيں ساتھ مل کرکام
کياجائے گا،چوہدري احمد مختار
پورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد
وزيردفاع چوہدري احمد مختار نے کہاہے کہ صدر
پرويزمشرف قومي اثاثہ ہيں اوران کے ساتھ مل کرکام
کياجائے گا،صدر مشرف کے ذريعے دنيا سے امداد حاصل
کي جاسکتي ہے ،پاک فوج انتہائ پسندي کے خاتمے
کیلئے جنگ کو سب سے آخري حربہ سمجھتي ہے ،دفاعي
اخراجات کے معاملے ميں بھارت کے ساتھ مقابلہ نہيں
کياجائے گا۔نجي ٹي وي سے انٹرويو ميں انہوں نے
کہاکہ ملکي سلامتي اورانتہاپسندي کے خلاف جنگ ميں
کليدي کردارادا کرنے کيلئے صدرپرويز مشرف کي
پاليسياں قابل تقليد ہيں۔ صدرپرويز کي پاليسيوں کے
نتيجے ميں ہميں عالمي امداداورحمايت حاصل ہوسکتي
ہے ۔چوہدري احمد مختار نے کہاکہ پاک فوج کي جانب
سے جو ہميں بريفنگ دي گئي ہے بہت سود مند تھي ۔پاک
فوج بہت اچھي طرح اپنے ٹارگٹ حاصل کررہي ہے اور وہ
انتہائ پسندي کے خاتمے کیلئے جنگ کو سب سے آخري
آپشن سمجھتي ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے دفاعي
اخراجات کو چيک کرنا ہے اوراس سلسلے ميں بھارت کے
ساتھ مقابلہ نہيں کياجائے گا۔
|