|
بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ کی سسٹم میں پراسرار
خرابی کے باعث ڈیڑھ گھنٹہ تک خبروں کی فراہمی معطل
رہی
پورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد
بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ کے اچانک بند ہونے کی وجہ سے
تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ تک خبروں کی فراہمی معطل رہی۔بی
بی سی ون ڈاٹ نیٹ کے ٹیکنکل انجنیر نے بتایا کہ
سندھ اسمبلی
میں ارباب غلام رحیم کی ساتھ بد سلوکی کی خبر
اپ لوڈنگ کرتے کرتے اچانک سرور نے کا چھوڑ دیا ،ویب
سائیٹ چل رہی تھی لیکن ایک دن کا پرانا ویب پیج شو
کر رہاتھا۔اس دوران جتنے بھی پیج اپ لوڈ کرتے رہے
وہ سرور پر لائیو شو نہیں ہو رہے تھے۔بعدازاں بی
بی سی ون ڈاٹ نیٹ کے ذمہ داروں نے متعلقہ سرور کے
اہلکاروں سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ہمارے
ہاں تو بلکل صحیح کام کر رہا ہے اور تازہ ترین
خبریں بھی نظر ارہی ہے،انہوں نے بتایا کہ آج کل پی
ٹی سی ایل نیٹ سسٹم میں کوئی خرابی ہے ہو سکتا ہے
کہ اسی وجہ سے یہ مشکل پیدا ہو گئی ہو،لیکن جب
اسلام اباد ، راولپنڈی کے پی ٹی سی ایل نیٹ سسٹم
کے اہلکاروں سے بات کی گئی تو انہوں نے بھی کسی
بھی قسم کی ٹیکنیکل خرابی سے لاعلمی کا اظہار کرتے
ہوئے بتایا کہ ہو سکتا ہے اپ کے ویب سائیٹ میں
کوئی خرابی آگئی ہو۔اس کشمکش میں تقریبا ڈیڑھ
گھنٹے تک خبروں کی فراہمی معطل رہی۔تا ہم بعد میں
خود بخود خرابی دور ہو گئی لیکن پوری دن کی اپ
لوڈنگ پھر بھی غائب رہی جس کو دوبارہ اپ لوڈ کرکے
چلا دیا گیا ہے۔خبروں میں اس پراسرار تعطل کے
دوران مسلسل لوگ فون کرت رہے تا ہم ابھی تک یہ
معلوم نہ ہو سکا کہ خرابی کی اصل وجہ کیا ہے۔
بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ کے ادارتی بورڈ نے ڈیڑھ گھنٹے
تک خبروں کی فراہمی میں تعطل پر دنیا بھر میں
پھیلے ہوئے تمام قارئین کرام سے معزرت کی ہیں۔
|