BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Tuesday,08 April 2008, 17:20 GMT 22:20 PST

 

شير افگن نيازي پر لاہورہائي کورٹ کے قريب وکلائ اور شہريوں کا تشدد ،تھپڑجوتے ،انڈے اورٹماٹرمارے گئے کپڑے پھٹ گئے.اعتزاز احسن چار گھنٹے سے ايک چيمبر ميں محصور سابق وزير بچانے کیلئے پہنچے تھے وکلا سے تشدد آميز کارروائي نہ کر نے کي اپيل کے باوجود افسوس ناک واقعہ رونما ہوگيا اعتزاز نے سپريم کورٹ بار کي صدارت سے مستعفي ہونے کااعلان کر ديا
 


پورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد، لاہور، ميانوالي

سابق وفاقي وزير شير افگن نيازي پر لاہورہائي کورٹ کے قريب وکلائ اور شہريوں کا تشدد ،تھپڑ وجوتے ،انڈے اورٹماٹرمارے گئے اوران کے کپڑے پھاڑ دئيے گئے ، اعتزازاحسن  بھي شيرافگن نيازي کو بچانے ميں ناکام رہے ،وکلائ رہنماوں کي جانب سے واقعہ کي شديد مذمت ،ملوث عناصر کو بے نقاب کريں گے ،اعتزاز احسن نے سپريم کورٹ بار ايسوسي ايشن کي صدارت سے استعفيٰ دينے کااعلان کرديا،شيرافگن نيازي پر تشدد کے خلاف ميانوالي ميں سرگودھا روڈ بلاک کر دي گئي ۔منگل کو شير افگن نيازي جب اپنے کسي ذاتي کام کي غرض سے لاہورہائي کورٹ کے قريب مزنگ روڈ پر نور محمد اعوان ايڈووکيٹ کے چيمبرميں آئے تو ان کي آمد کي اطلاع ملتے ہي وکلائ جمع ہونا شروع ہوگئے اورديکھتے ہي ديکھتے سينکڑوں وکلائ نے چيمبر کو اپنے گھير ے لے لياگياجنہوں نے ہاتھوں ميں جوتياں اورانڈے اٹھا رکھے تھے بتايا گيا ہے کہ وکلائ سابق وفاقي وزير کي طرف سے معزول چيف جسٹس افتخارمحمد چوہدري اور عدليہ سے متعلق ريمارکس پر غصے ميں تھے ۔جبکہ اس موقع پر عام شہريوں کي بھي ايک بڑي تعداد بھي وہاں جمع ہوگئي۔اس دوران شيرافگن نيازي کي جان بچانے کیلئے انہيں چيمبر کے تہہ خانے ميں بھيج دياگيا اوردروازوں کو تالے لگا ديے گئے جبکہ پوليس کي بھارتي نفري بھي طلب کرلي گئي ۔ اس عرصہ ميں عوام اور وکلائ کي بڑي تعداد بھي باہر جمع ہوگئي بعض افراد نے ہاتھوں ميں انڈے اور ٹماٹر اٹھا رکھے تھے ۔مشتعل وکلائ نے دو ،تين بار تالے توڑنے کي کوشش بھي کي تاہم وہ اس ميں کامياب نہيں ہوئے ۔مشتعل وکلائ مسلسل نعرے بازي اور شيرافگن نيازي کو باہر نکالنے کامطالبہ کرتے رہے ۔پوليس کي طرف سے شير افگن کو محفوظ راستہ دينے کیلئے وکلائ کے ساتھ مذاکرات کئے جاتے رہے تاہم اس کا کوئي نتيجہ نہ نکل سکا ۔ اس دوران نجي ٹي وي سے ٹيليفون پر گفتگو کرتے ہوئے شير افگن نيازي نے کہاکہ وہ اپنے عزيزوں سے ملنے چيمبر ميں آئے تھے اوروہ يہاں پہنچے ہي تھے کہ وکلائ نے ان کامحاصرہ کرليا ۔انہوں نے کہاکہ وکلائ مجھے مارناچاہتے ہيں ۔انہوں نے کہاکہ ان کے ساتھ
10افراد محبوس ہيں اور ہماري بجلي بھي کاٹ دي گئي ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ساتھ قانوني ،اخلاقي وسياسي جنگ لڑي جائے مگر اس طرح کي انتقامي کارروائياں کسي کے مفاد ميں نہيں ۔ايسے واقعات سے ملک کونقصان پہنچ سکتاہے انہوں نے بتايا کہ مجھے گالياں بھي دي جارہي ہيں ۔ انہوںنے کہا کہ ميں نے ايوان صدر بھي پيغام بھجوايا ہے کہ ميري مدد کي جائے ۔شير افگن کے محصور ہونے کي اطلاع پر سپريم کورٹ بار ايسوسي ايشن کے صدر چوہدري اعتزاز احسن بھي کچھ دير بعد وہاں پہنچ گئے ۔ اور وکلائ رہنماؤں سے مذاکرات شروع کر ديئے ۔اعتزاز احسن نے کہاکہ نو مارچ 2007 سے اب تک وکلائ بے پناہ قربانيں دي ہيں ،ماريں کھائي اورجيليں کاٹي اوراب ہماري کاميابي قريب آچکي ہے ۔انہوں نے کہاکہ پوري قوم وکلائ کي قربانيوں کي معترف ہے ۔اب صدر مشرف کے جانے کاوقت آگياہے ۔ہم پيپلزپارٹي اورمسلم ليگ (ن) کے مشکور ہيں جنہوں نے اعلان مري پر دستخط کيے ۔معزول ججوں کي بحالي کیلئے الٹي گنتي شروع ہوچکي ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ شيرافگن صرف چارگھنٹے محبوس رہے ہيں جبکہ چيف جسٹس افتخار محمد چوہدري سات ماہ تک نظر بند رہے ۔اس موقع پرانہوں ميڈياکے نمائندوں سے اپيل کہ وہ اپنے کيمرے بند کرديں اوردورچلے جائيں جبکہ وکلائ سے کہاکہ جب وہ شيرافگن کوباہر لائيں گے تو کوئي ان پر ہاتھ نہ اٹھائے ۔ چنانچہ بعد ازاں جب اعتزاز احسن ڈاکٹر شير افگن نياز ي کو اپنے ساتھ لے کر باہر آئے تو چند افرا د شرافگن پر جھپٹ پڑے ،ان کي طرف ٹماٹر انڈے اور جوتے پھينکے گئے اوران کے کپڑے پھاڑے گئے جس کے باعث بڑي مشکل کے ساتھ انہيں ايدھي ايمبولينس تک پہنچاياگيا ليکن ايمبولينس ميں داخل ہوتے ہي انہيں گرادياگيا جبکہ گاڑي کے شيشے بھي توڑديے گئے جس سے شيرافگن نيازي معمولي طورپرزخمي ہوگئے جبکہ بعض افراد ايمبولينس کوانڈے اوربھي جوتياں مارتے رہے۔اس موقع پر چوہدري اعتزاز احسن ايمبولينس کي چھت پرچڑھ گئے اوروکلائ کوہاتھ جوڑ کر ايمبولينس کو راستہ دينے کي اپيل کرتے رہے ۔اس دوران ايک شخص نے ايمبولينس کي چھت پر چڑھنے کي کوشش کي مگر اعتزاز احسن نے اسے دھکا دے کرواپس نيچے گرا ديابعد ازاں شير افگن نيازي کو سروسز ہسپتال ميں منتقل کردياگيا جبکہ اعتزاز احسن بھي ان کے ہمراہ ہسپتال بھي گئے ۔چوہدري اعتزاز احسن کي جانب سے وکلائ کو شيرافگن نيازي سے کوئي بدسلوکي نہ کرنے کي ہدايت کے باوجود شير افگن نيازي کوتشددکانشانہ بناياگيا جس کے بعد چوہدري اعتزاز احسن نے سپريم کورٹ بار ايسوسي ايشن کي صدارت سے استعفي د ينے کا اعلان کر ديا۔اس موقع پر وکلائ تحريک کے رہنماوں منيراے ملک ،جسٹس (ر)طارق محمود اور علي احمد کرد نے واقعہ کي شديد مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ يہ ہماري تحريک کو بدنام کرنے کي ايک سازش ہے۔شيرافگن نيازي پر تشدد کرنے والے عناصر يقينا ہم ميں سے نہيں ۔انہوں نے کہاکہ ہم اس واقعہ ميں ملوث عناصر کو بے نقاب کريں گے ۔ دوسري جانب ڈاکٹر شير افگن نيازي پر تشدد کے خلاف ان کے آبائي علاقے ميانوالي ميں ان کے قبيلے کے سينکڑوں افراد نے مظاہرہ کيا اور ٹائر جلا کر ميانوالي سرگوھاروڈ پرٹريفک بلاک کردي بتايا گيا ہے کہ مظاہرين کي قيادت ضلع کونسل ميانوالي ميں قائد ايوان سيف اللہ خان کررہے تھے ۔

 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

SuperWebz.com

 





تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan