|
ارباب رحیم کو ریاستي تشدد کا نشانہ بنایا گیا،
چوہدري شجاعت
پورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ کراچي
مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدري شجاعت حسین نے کہا ہے
کہ ارباب غلام رحیم کو ریاستي تشدد کا نشانہ بنایا
گیا اس واقعے کي عدالتي تحقیقات کا مطالبہ نہیں
کریں گے اس لیے جو کچھ ہوا ہے
میڈیا
نے سب کچھ دکھا دیا۔کراچي آمد کے موقع پر اےئر
پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
ارباب غلام رحیم پر تشدد کے خلاف متحدہ قومي
موومنٹ نے سندھ اسمبلي کے اجلاس سے واک آؤٹ کرکے
اچھا اقدام کیا انہوں نے کہا کہ وہ ارباب غلام
رحیم پر تشدد کیخلاف عدالتي تحقیقات کا مطالبہ
نہیں کریں گے اس لیے جو کچھ ہوا میڈیا نے سب کو
دکھایا ہے ہم میڈیا سے ضرور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ
اس کو صحیح طرح اجاگر کرے۔
|