|
نئي جمہوري حکومت تشدد کے ذريعے عدم استحکام کي
کوئي سازش ہرگز برداشت نہيں کرے گي ،وزير اعظم
یوسف گیلانی
پورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد
وزير اعظم سيد يوسف رضا گيلاني نے کراچي اور لاہور
ميں تشدد کے واقعات کي شديد مذمت کرتے ہوئے خبردار
کياہے کہ نئي جمہوري حکومت تشدد کے ذريعے عدم
استحکام کي کوئي سازش
ہرگز برداشت نہيں کرے گي اور وزارت پاني وبجلي کو
ہدايت کي ہے کہ توانائي کے بحران سے نمٹنے کيلئے
ہنگامي بنيادوں پر انرجي پاليسي منظوري کيلئے
کابينہ ميں پيش کي جائے جبکہ وزير خزانہ کي
سربراہي ميں سيکرٹريز کميٹي کو ہدايت کي گئي ہے کہ
گندم اور خوردني تيل پيداوار بڑھانے کيلئے حکمت
عملي تيار کي جائے ، وہ بدھ کو يہاں وفاقي کابينہ
کے اجلاس کي صدارت کررہے تھے ، اجلاس کے بعد اخبار
نويسوں کو بريفنگ ديتے ہوئے وفاقي وزير اطلاعات
ونشريات شيري رحمان نے کہا کہ عوام کو ريليف دينے
کيلئے تمام وزرائ دن رات کام کررہے ہيں ، تاکہ
عوام کي امنگوں کو ساتھ لے کر چلا جاسکے ،ہماري
حکومت انتقام کي سياست پر يقين نہيں رکھتي ، تاہم
احتساب پارليمنٹ کا حصہ ہے اور اس حوالے سے پبلک ،
فنانس اور مين کميٹياں کي بہت جلد تشکيل مکمل ہو
جائے گي جس ميں تمام معاملات ديکھے جائيں گے اور
ملک ميں موجودہ بحرانوں کا احتساب پارليمان کرے گي،
سابقہ حکومت گندم برآمد نہ کرتي تو آج عوام کو
ناقص آٹا نہ کھانا پڑتا، وزير اطلاعات نے بتايا کہ
چاروں صوبوں اور مرکز ميں اتفاق رائے سے اتحادي
حکومتوں کا قيام ايک غير معمولي کاميابي ہے ،
مختلف سياسي جماعتوں سے مذاکرات کا سلسلہ جاري ہے
، تاکہ قومي اور صوبائي امور پر اتفاق رائے پيدا
کيا جاسکے ، بلوچستان کي محرومياں دور کرنے کيلئے
آل پارٹيز کانفرنس بلائي گئي ہے ، سندھ ميں سياسي
تقسيم ختم کرنے کيلئے ايم کيو ايم اور پيپلز پارٹي
کے درميان بات چيت جاري ہے ، اہم قومي سياسي امور
خصوصا عدليہ کي آزادي اور بحالي کيلئے چھ رکني
کميٹي بنائي گئي ہے ، جس ميں وزير قانون بھي رکن
ہونگے ، اس کميٹي ميں پيپلز پارٹي کي طرف سے سينٹ
ميں قائد ايوان مياں رضا رباني ، وزير اطلاعات
شيري رحمن اور مشير داخلہ رحمن ملک جبکہ مسلم ليگ
(ن) کي طرف سے سينئر وزير چوہدري نثار علي خان ،
وزير خزانہ اسحاق ڈار اور وزير پٹروليم خواجہ آصف
نمائندگي کرينگے ، يہ کميٹي قانوني برادري کے
ارکان سے ملاقاتيں کر کے اتفاق رائے سے سفارشات
پيش کرے گي اور پارٹي قائدين سينيٹر آصف علي
زرداري اور مياں محمد نواز شريف کے عزم کے مطابق
اعلان بھور پن پر عملدرآمد کيا جائے گا ، وزير
اطلاعات نے بتايا کہ وزير اعظم سيد يوسف رضا
گيلاني نے کابينہ کے اجلاس کے شروع ميں ہي بتايا
کہ ہم سو روزہ ايکشن پلان پر غور کرينگے ، کراچي
اور لاہور کے المناک واقعات پر وزير اعظم نے کہا
کہ ڈاکٹر ارباب غلام رحيم اور ڈاکٹر شير افگن سے
بدسلوکي کے واقعات کي مذمت کے باوجود کراچي ميں
بڑے پيمانے پر تشدد بلاجواز تھا ، وزير اعظم نے
خبردار کياکہ نئي جمہوري حکومت تشدد کے ذريعے
جمہوريت کو غير مستحکم کرنے کي سازش کي ہرگز اجازت
نہيں دے گي ، وزير اعظم نے ملک ميں ديگرواقعات کا
حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ قومي اورصوبائي اسمبليوں
ميں متفقہ طور پر يہ قرارداديں منظور کي گئيں کہ
شہيد بينظير بھٹو کميشن قائم کرنے کيلئے اقوام
متحدہ سے رجوع کيا جائے جو اس المناک سانحہ کي
تحقيقات کرے جس ميں ملک کو ايک ليڈر سے محروم کيا
گيا ، وزير اعظم نے کہا کہ وفاقي اور صوبائي
حکومتوں کي تکميل ، صدر کا دورہ چين اور بيجنگ
اولمپکس کي مشعل کا پاکستان سے گزرنا اہم واقعات
ہيں ، انہوں نے بتايا کہ صدر کے دورہ چين ميں پاني
کے وسائل اور پن بجلي سميت کھيل وثقافت ،
انجينئرنگ سائنس اينڈ ٹيکنالوجي کے شعبوں ميں
تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے ، چيني
يونيورسٹيوں کا ايک کنسورشيم اسلام آباد ميں جديد
بين الاقوامي يونيورسٹي قائم کرے گا ، وزير اعظم
نے اولمپک مشعل کا خير مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس
مشعل کے سفر سے ہم آہنگي کو فروغ ملے گا ، اولمپک
کھيلوں کے انعقاد پر ہم چين کے ساتھ خوشيوں ميں
شريک ہيں ، وزير اعظم نے کہا کہ وہ خود ہر محکمے
کا دورہ کرينگے اور بريفنگ لينگے انہوں نے کہا کہ
فوڈ سيکورٹي ايک اہم مسئلہ ہے جس پر توجہ دينے کي
ضرورت ہے ، زرعي اجناس خصوصا گندم کي پيداوار
بڑھانے کيلئے ہميں گندم کے پيداواري ، خريداري اور
تقسيم کے نظام کو بہتر بنانا ہوگا ، اس مقصد کيلئے
تمام متعلقہ حلقوں کي رائے ضروري ہے ، وزير اعظم
نے اس امر پر زورديا کہ زرعي پيداوار خصوصا گندم
کي پيداواربڑھانے کيلئے حکمت عملي مرتب کرتے وقت
مزيد زمين مختص کي جائے تاکہ ملک کي خودکفالت کو
يقيني بنايا جاسکے جو ہماري قوم اور زرعي صنعت کي
ترقي کيلئے ضروري ہے ، سيکرٹري خوراک نے کابينہ کو
گندم کي صورتحال اور وزير اعظم کے اعلان کردہ سو
روزہ پروگرام کے مطابق پيش رفت کيلئے کئے گئے
اقدامات سے آگاہ کيا ، کابينہ کو بتايا گيا کہ اس
سے قبل سندھ ميں ايک کلو گرام گندم بھي نہيں خريدي
گئي تھي ، کابينہ نے وزير خزانہ کي سربراہي ميں
سيکرٹريز کميٹي کو ہدايت کي کہ وہ گندم کي خريداري
سپلائي اور درآمد پر غور کرے اور تمام متعلقہ
حلقوں سے مشاورت کے ذريعے قليل اوردرمياني مدت کے
اقدامات تجويز کرے ، خريداري کاہدف پچاس لاکھ ٹن
مقرر کيا گيا ہے ، کابينہ کو بتايا گيا کہ تين سال
ميں لوگ شيڈنگ کا مکمل خاتمہ کرديا جائے گا ،
سيکرٹري پاني وبجلي نے اجلاس کو بتايا کہ گرمي کي
شد تميں اضافے کے ساتھ ساتھ ملک ميں بجلي کي طلب
اور رسد ميں فرق بڑھ رہاہے اس وقت ملک کو مجموعي
ضروريات کا تہائي حصہ قلت کا سامنا ہے ، جس کا
مطلب يہ ہے کہ صنعتي اور گھريلو صارفين کو آٹھ
گھنٹے کي لوڈشيڈنگ کا سامنا ہوگا ، اجلاس کو بتايا
گيا کہ اس وقت سسٹم ميں
7
ہزار ميگا واٹ کي بجلي موجود ہے جس ميں سے پانچ
ہزار ميگا واٹ بجلي محترمہ بينظير بھٹو کي سابقہ
حکومت کے مرہون منت ہے وزير اعظم نے وزير پاني
وبجلي کو ہدايت کي کہ زميني صورتحال کے مطابق
توانائي پاليسي مرتب کر کے ہنگامي بنيادوں پر
کابينہ ميں پيش کي جائے ، ہم اس پاليسي پر
عملدرآمد کيلئے جنگي بنيادوں پر اقدامات اٹھائيں
گے انہوں نے کہا کہ عوام کي مشکلات کم کرنے کيلئے
ہميں توانائي کي قلت کے چيلنج کا تيزي سے مقابلہ
کرناہوگا ، وزير پاني وبجلي نے کہا کہ حکومت بننے
کے بعد سے اب تک تين سو دس ميگا واٹ بجلي سسٹم ميں
لائي جاچکي ہے ، انہوں نے بتايا کہ وزير اعظم کے
سو روزہ پروگرام ميں موجودہ پاور پراجيکٹس کي
صلاحيت بڑھانے پر توجہ دي جارہي ہے اور اس کے ساتھ
ساتھ ہم بجلي کي بچت کررہے ہيں دس لاکھ انرجي سيور
بلب فراہم کرنے کے ہدف ميں تيزي سے پيش رفت ہو رہي
ہے ، انہوں نے کابينہ کو بتايا کہ بجلي کي قلت ميں
ايک بڑا مسئلہ لائن نقصانات اور چوري ہے ، چوري
روکنے کيلئے سخت اقدامات کئے گئے ہيں جب کہ
نقصانات پر قابو پانے کيلئے نظام کو اپ گريڈ کيا
جارہاہے ، کابينہ نے منشيات کي غير قانوني نقل
وحرکت روکنے کيلئے جنوبي افريقہ سے ايم او يو پر
مذاکرات کي منظوري دي اور اصولي طور پر کيوبا کے
ساتھ مشترکہ اقتصادي کميشن کے قيام کيلئے مذاکرات
شروع کرنے کي بھي منظوري دي گئي جس کے ذريعے دونوں
ملکوں کے درميان صنعت ، خوراک وزراعت ، اعلي تعليم
، سائنس وٹيکنالوجي اور ديگر شعبوں ميں تعاون
بڑھايا جاسکے گا ، پريس کانفرنس کے دوران ايک سوال
کے جواب ميں شيري رحمان نے کہا کہ تيل کي بڑھتي
ہوئي قيمتوں کے حوالے سے بھي کابينہ ميں بات چيت
کي گئي ، ماضي کي حکومت ميں اس حوالے سے کوئي
منصوبہ بندي نہيں کي گئي بلکہ آئي پي پيز پر تنقيد
کي بھرمار کي ، گزشتہ حکومت ميں ايک ميگا واٹ بجلي
پيدا نہيں کي گئي ، عوام کو ريليف دينے کيلئے تمام
وزرائ دن رات کام کررہے ہيں ، تاکہ عوام کي امنگوں
کو ساتھ لے کر چلا جاسکے ، ايک سوال پر انہوں نے
کہا کہ ہماري حکومت انتقام کي سياست پر يقين نہيں
رکھتي ، تاہم احتساب پارليمنٹ کا حصہ ہے اور اس
حوالے سے پبلک ، فنانس اور مين کميٹياں کي بہت جلد
تشکيل مکمل ہو جائے گي جس ميں تمام معاملات ديکھے
جائيں گے اور ملک ميں موجودہ بحرانوں کا احتساب
پارليمان کرے گي ، ان کميٹيوں ميں تمام باتيں کھل
کر سامنے آ جائيں گي، محترمہ بينظير بھٹو کي شہادت
کي جگہ پر شواہد ختم کرنے کے حوالے سے سوال کے
جواب ميں انہوں نے کہا کہ محترمہ کي شہادت سے
متعلق شواہد کو کور اپ کيا گيا ، اقوام متحدہ سے
ہم نے يہي مطالبہ کياہے کہ اس ميں ملوث تمام لوگوں
کو بے نقاب کيا جائے ،انہوں نے کہا کہ تمام وزرائ
سولہ سو سي سي گاڑي استعمال کررہے ہيں اور وزير
اعظم ہاؤس کا بجٹ چاليس فيصد کم کرديا گياہے ايک
سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر گزشتہ حکومت گندم
ايکسپورٹ نہ کرتي تو آج عوام کو ناقص آٹا کھانا نہ
پڑتا، ہماري حکومت سپلائي کو بہتر کر کے اس مسئلے
پر قابو پائے گي ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ نو دس
سالوں سے صحت کے حوالے سے کوئي پاليسي نہيں بنائي
گئي ، اجلاس ميں وزير اعظم نے مہنگائي اور
بيروزگاري سے متعلق بھي بات چيت کي اور بيروزگاري
کو ختم کرنے کيلئے ليبر منسٹري کو منصوبہ بندي
کرنے کے حوالے سے کہا گيا جو اگلي کابينہ کي ميٹنگ
ميں پيش کرے گي اور پاکستان کے تيس سے بتيس اضلاع
ميں ہنگامي بنيادوں پر بيروزگاري کے خاتمے پر
منصوبہ بندي کي جارہي ہے ، ايک سوال پر انہوں نے
کہا کہ نئے اين ايف سي ايوارڈ کے حوالے سے تمام
صوبائي حکومتوں سے مشاورت کے بعد فيصلہ کيا جائے
گا ۔
|