BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Saturday,02 August 2008, 16:20 GMT 22:20 PST

 

جمہوري طورپر منتخب سياستدانوں کا کام ديوار بنانے کي بجائے پل تعمير کرنا ہے ، بھارت اور افغانستان سميت پڑوسي ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہيں ،بھارتي ہم منصب سے کابل بم دھماکے ميں ملوث ہونے کے ثبوت مانگے ہيں،منموہن سنگھ سے ملاقات کے بعديوسف رضا گيلاني صحافيوں سے بات چيت        


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ کولمبو

 وزير اعظم يوسف رضا گيلاني نے کہاہے کہ جمہوري طور پر منتخب سياستدانوں کا کام دو ملکوں کے درميان ديواربنانے کي بجائے پل تعمير کرنا ہے ، تعلقات کو بہتر بنانے کيلئے پاکستان اور بھارت کو مل کر کام کرنا ہوگا ،کابل بم دھماکے حوالے سے بھارتي ہم منصب سے ثبوت مانگے ہيں ،اتوار کو افغان صدر سے ملاقات کرونگا ، بھارت اور افغانستان سميت پڑوسي ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہيں ہفتہ کو بھارتي وزيراعظم من موہن سنگھ سے سارک سربراہي کانفرنس کے موقع پر ملاقات کے بعد صحافيوں سے بات کرتے ہوئے وزيراعظم سيد يوسف رضا گيلاني نے کہا کہ پاکستاني حکومت چاہتي ہے کہ پڑوسي ممالک بالخصوص افغانستان اور بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کئے جائيں ، تاکہ خطے ميں امن وامان قائم کيا جاسکے اور اسي لئے آج بھارتي وزير اعظم سے ملاقات کي ہے ، انہوں نے کہا کہ جمہوري طريقے سے منتخب ہونے والے سياستدانوں کا کام پل بنانا ہے نہ کہ دو ممالک کے درميان ديواريں بناني ہيں ، انہوں نے کہا کہ تعلقات کو بہتر بنانے کيلئے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا ، بھارتي سفارتخانے ميں بم دھماکے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم اس دھماکے کي شديد مذمت کرتے ہيں ، تاہم اس ميں پاکستان کے ملوث ہونے کے حوالے سے افغان صدر حامد کرزئي سے ملاقات ميں بات چيت کي جائيگي ، انہوں نے کہا کہ کابل بم دھماکوں کے حوالے سے بھارتي وزير اعظم سے ثبوت فراہم کرنے کيلئے کہاہے ، تاہم بھارتي وزير اعظم کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے جو بھي ثبوت ہيں وہ افغان صدر حامد کرزئي کے پاس ہيں ، وزيراعظم نے کہا کہ ملاقات ميں بھارتي ہم منصب سے لائن آف کنٹرول پر فائر بندي کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کيا ہے اس سے قبل دونوں رہنماؤں کے درميان 45 منٹ کي طويل ملاقات ہوئي جس ميں کشمير کے مسئلے کو پرامن طريقے سے حل کرنے کے علاوہ اعتماد کي فضائ کو فروغ دينے ، تجارتي ومعاشي تعلقات اور سيکورٹي امور سميت مختلف معاملات پر تفصيلي تبادلہ خيال کيا گيا، واضح رہے کہ وزير اعظم يوسف رضا گيلاني کا عہدہ منصب کے بعد بھارتي وزير اعظم سے يہ پہلي ملاقات تھي ۔

اس سے قبل وزيراعظم سيد يوسف رضا گيلاني نے کہا ہے کہ تيل کي بڑھتي ہوئي قيمتوں نے جنوبي ايشيا کي معيشت کو بري طرح متاثر کيا ہے سارک ممالک کو تيل کے متبادل ذرائع اختيار کرنے کيلئے لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا عوام کي سماجي حالت بدلے بغيرحقيقي ترقي کا خواب شرمندہ تعبير نہيں ہوسکتا اس وقت انتہا پسندي اوردہشت گردي نے ساري دنيا بالخصوص جنوبي ايشيائ کو جکڑ رکھا ہے پاکستان بھي دہشت گردي جيسي لعنت کاشکار ہے حال ہي ميں محترمہ بے نظيربھٹو شہيدجيسي عالمي رہنماکانقصان اٹھاچکے ہيں وزيراعظم نے ان خيالات کااظہار کولمبو ميں پندرہويں سارک سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کيا انہوں نے کہا کہ پاکستان کابل ميں بھارتي سفارتخانے پر حملے کي شديد الفاظ ميں مذمت کرتا ہے ہميں دہشت گردي سے نمٹنے کيلئے موثر اورمتفقہ کوششيں کرني ہونگي انہو ں نے کہا کہ اس ضمن ميں سارک وزرائ کے آئندہ اجلاس ميں لائحہ عمل طے کياجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہميں کولمبوسارک کانفرنس کو خطے کي ترقي کيلئے اہم موڑ ميں تبديل کرنا ہوگا علاقائي تعاون کے بغير ترقي کرنا آسان نہيں ہوگا انہوں نے کہا کہ جنوبي ايشيائ غربت ميں جکڑا ہوا ہے عوام کو غربت کے شکنجے سے نکالنے کيلئے علاقائي سطح پراقتصادي تعاون کو وسعت ديني ہوگي اور اس ميں جدت لاني ہوگي جنوبي ايشيائ قدرتي وسائل سے مالا مال ہے يہاں کي زمينيں زرخيز ہيں ليکن افسوس کا مقام ہے کہ ا ن وسائل سے استفادہ نہيں کياجاسکا انہوں نے کہا کہ ہميں زرعي اور نہري نظام جديد خطوط پر استوار کرکے ہميشہ کيلئے سارک ممالک کے خوراک کے مسائل حل کرنا ہونگے انہوں نے کہا کہ ايسا کرنے سے ہم دنيا کے ديگر ممالک ميں بھي خوراک کے حوالے سے درپيش مسائل کو حل کرسکتے ہيں۔ وزيراعظم نے خطاب ميں کہا کہ سارک ممالک کو ديگر ايشيائي ممالک کے ساتھ بھي تعاون بڑھانا ہوگا جنوبي ايشيائ ميں مواصلات اورٹرانسپورٹ کے رابطوں کو بڑھادياجائے بالخصوص تجارت کيلئے ايسا کرنا ناگزير ہے يوسف رضا گيلاني نے کہا کہ سارک ممالک کے تمام مرکزي بنکوں کو اکنامکس،معاشي اورتجارتي بنيادوں پر نيٹ ورک قائم کرنا ہوگا تاکہ عوام کے مسائل حل کرنے کيلئے متفقہ کوششيں کي جاسکيں۔ انہوں نے کہا کہ تيل کي بڑھتي ہوئي قيمتوں نے پوري دنيا کي طرح جنوبي ايشيائ کے ممالک کي معيشتوں کوبري طرح متاثر کيا ہے يہ صحيح وقت ہے کہ اب ہم تيل کے متبادل ذرائع اختيار کرنے پر توجہ ديں بالخصوص شمسي توانائي ،ہوائي توانائي اورديگرذرائع اختيارکرنے کيلئے ہمہ گيرکوششيں کرني ہونگي تاکہ معيشت پرپڑنے والے مضر اثرات کوختم کرکے سماجي ومعاشي ترقي کو فروغ دياجاسکے۔انہوں نے کہا کہ غربت ختم کرنے کيلئے سارک سوشل چارٹر پرعمل کياجائے عوام کو سارک ميں نمائندگي ديے بغيرخطے کي سماجي حالت بدلنے کاتصوربھي نہيں کياجاسکتا انہوں نے کہا کہ اس وقت سياحت کے شعبو ں ميں بھي جنوبي ايشيائ کے پاس بہترين مواقع ہيں سارک کے ذريعے سياحت کو فروغ دينے کيلئے اقدامات کيے جائيں انہوں نے کہا کہ ماحولياتي تحفظ کيلئے ڈھاکہ اعلاميہ پر عمل درآمدکرناہوگا اور خطے ميں ماحول پر پڑنے والے مضراثرات کے خاتمے کيلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا کوہ ہماليہ اورقرارقرم جنوبي ايشيائ ميں تازہ پاني کا سب سے بڑاذريعہ ہيں مستقبل ميں پاني کے مسائل سے نمٹنے کيلئے ہميں ابھي سے لائحہ عمل اختيارکرنا ہوگا وزيراعظم نے کہا کہ يہ گلوبلائزيشن کا دورہے اس ميں کوئي بھي ملک تنہانہيں رہ سکتا۔ ہميں دنيا کے ساتھ ملکرچلنے اورترقي يافتہ ممالک کي صف ميں شامل ہونے کيلئے مشترکہ سارک چارٹراختيارکرناہوگا۔ وزيراعظم نے کہا کہ جنوبي ايشيائ کو متعدد سياسي مسائل کا سامنا ہے جن کو حل کرنے کيلئے مربوط کوششوں کي ضرورت ہے امن عمل کوآگے بڑھانے کي ضرورت ہے مسائل کے خاتمے کے ذريعے ہي ترقي کا خواب پوراہوسکتا ہے سارک عمل ميں عوام کو لانا ہوگا اسي سے ہي ہم کوکاميابي مل سکتي ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارک چارٹر کو حقيقت کا روپ دينے کيلئے پاکستان ہر ممکن تعاون کيلئے تيار ہے۔يوسف رضا گيلاني نے کہا کہ سارک چارٹر عوامي فلاح وبہبود اورپارٹنر شپ کا چارٹرہے ہميں اميد ہے کہ کولمبوکانفرنس اس ضمن ميں ايکاہم پيش رفت ثابت ہوگي۔ اس موقع پر وزيراعظم نے سارک سربراہ کانفرنس ميں شرکت کرنے والے مبصر ممالک کاخيرمقدم کيا انہوں نے کہا کہ آسٹريليا اورميانمار جيسے ممالک سے سارک کے ساتھ تعاون کوآگے بڑھائے وزيراعظم نے سارک کانفرنس کے شاندار انعقاد اورعمدہ ميزباني پرسري لنکن حکومت کا شکريہ ادا کيا انہوں نے سري لنکا کے صدر کوسارک کانياچيئرمين بننے پر مبارکباد دي اوربھارت کے وزيراعظم منموہن سنگھ کو سارک کے چيئرمين کي حيثيت سے خدمات پر خراج تحسين پيش کيا۔انہوں نے اميد ظاہر کي کہ سارک کے نئے چيئرمين کي سربراہي ميں سارک عوام کي ترقي اورغربت کے خاتمے کيلئے ٹھوس اقدامات کرنے ميں کامياب ہوگي۔
 

 


 

 

 

 


 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

SuperWebz.com

 





تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan