|
ملکي مفاد کیلئے نواز شريف قاضي حسين سميت تمام
سياسي جماعتوں کے ساتھ بيٹھنے کیلئے تيار ہوں، آئي
ايس آئي ملک کي دفاعي لائن ہے جس کے خلاف سازشيں
شروع ہو گئي ہيں۔2008ئ
ميں ملکي مفاد ميں فيصلے نہ کئے تو ملکي معيشت
تباہي کي دہانے پر پہنچ جائیگي،صدر مشرف کی عشائيے
سے خطاب
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ کراچي
صدر پرويز مشرف نے کہا ہے کہ ملکي مفاد کیلئے نواز
شريف قاضي حسين سميت تمام سياسي جماعتوں کے ساتھ
بيٹھنے کیلئے تيار ہوں آئي ايس آئي ملک کي دفاعي
لائن ہے جس کے خلاف
سازشيں
شروع ہو گئي ہيں
2008ئ
ميں ملکي مفاد ميں فيصلے نہ کئے تو ملکي معيشت
تباہي کي دہانے پر پہنچ جائیگي ۔يہ بات انہوںنے
کراچي ميں صنعت کاروں کي طرف ديئے گئے عشائيے سے
خطاب کرتے ہوئے کہي ۔ صدر پرويز مشرف نے کہاکہ آئي
ايس آئي کو کمزور کر نے کیلئے سازشيں شروع ہو گئي
ہيں آئي ايس آئي ہميشہ حکومت کي بات مانتي رہي ہے
جو اس کي سب سے بڑي غلطي تھي انہوںنے کہاکہ آئي
ايس آئي ملکي دفاعي لائن ہے اسے کمزور کيا گيا تو
ملک کمزور ہوجائیگا انہوںنے کہاکہ آئي ايس آئي کو
کمزور کر کے دہشت گردي کے خلاف جنگ کو کمزور کيا
جارہا ہے انہوںنے کہاکہ ملکي معيشت اس وقت تباہي
کے دہانے پر پہنچ چکي ہے تمام سياسي جماعتوں کو
متحد ہو کر ملک کے مفاد ميں کام کر نا چاہيے
صنعتکاروں کي طرف سے ملکي معيشت بچانے کیلئے صدر
سے گول ميز کانفرنس بلانے کے مطالبہ پر انہوںنے
کہاکہ ميں پاکستان مسلم ليگ(ن)کے قائد مياں نواز
شريف جماعت اسلامي کے سربراہ قاضي حسين احمد
پاکستان پيپلز پارٹي سميت سب کے ساتھ چلنے کیلئے
تيار ہوں ہم سب کو پہلے پاکستان کے بارے ميں سوچنا
چاہيے ۔صدر پرويز مشرف نے کہاکہ اگر
2008ئ
ميں ملکي مفاد ميں فيصلے نہ کئے تو ملکي معيشت
مزيد تباہي کے دہانے پر پہنچ جائے گي ۔
|