|
حکومت کا صدر کے مواخذے کيلئے
11اگست
کو قومي اسمبلي کا اجلاس طلب کرنے کا فيصلہ ۔
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد
حکومت نے صدر کے مواخذے کيلئے
11اگست
کو قومي اسمبلي کا اجلاس طلب کرنے کا فيصلہ کر ليا
جبکہ پارليمنٹ کا مشترکہ اجلاس
12يا13اگست
کو متوقع ہےيہ بات وفاقي وزيراطلاعات و نشريات
شيري رحمان نے پارليمنٹ ہاؤس ميں ميڈيا سے بات چيت
کرتے ہوئے بتائي انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلي کا
اجلاس جاري ہے جبکہ باقي تينوں صوبائي اسمبليوں کے
اجلاس بھي جلد بلائے جائيں گے جن ميں صدر کے
مواخذے کي قرارداديں منظور ہوں گي اس کے بعد
11اگست
کو قومي اسمبلي کا اجلاس ہو گا جس ميں مواخذے کي
قرارداد پيش ہو گي اور
12يا13اگست
کو پارليمنٹ کے مشترکہ اجلاس ميں مواخذے کي تمام
تر کاروائي ہو گي قبل ازيں پاکستان مسلم ليگ ن اور
پاکستان پيپلزپارٹي کے رہنماؤں پر مشتمل کميٹي نے
سينٹ ميں قائد ايوان مياں رضا رباني کے چيمبر ميں
منعقدہ اجلاس ميں صدر کے مواخذے کي قرارداد کا
مسودہ تيار کيا جو بعد ازاں مسلم ليگ ن کي قيادت
کو پيش کرنے کيلئے لے جايا گيااس کميٹي ميں مياں
رضا رباني‘شيري رحمان اور مسلم ليگ ن کي طرف سے
اسحاق ڈار اور ديگر رہنمائ شريک ہوئے
|