BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Monday,25 February 2008, 08:40 GMT 13:40 PST

 

پارليمنٹ کو طاقتور بنانا ہمارا آئيني حق ہے ہم اسے زيادہ سے زيادہ اختيارات ديں گے،مخدوم امين فہيم۔


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد
 

پاکستان پيپلزپارٹي کے وائس چيئرمين اور متوقع وزيراعظم مخدوم امين فہيم نے کہا ہے کہ پارليمنٹ کو طاقتور بنانا ہمارا آئيني حق ہے ہم اسے زيادہ سے زيادہ اختيارات ديں گے جنرل مشرف اور ججوں کي بحالي کے بارے ميں فيصلہ پارليمنٹ کرے گياگر فوج اور عوام برداشت کي پاليسي کے ساتھ مل کر چليں تو مسائل حل کرنے ميں مدد ملے گيہميں آٹا ‘گيس‘بجلي اور گھي کے مسائل حل کرنا ہوں گےجرمن ريڈيو سے بات چيت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پيپلزپارٹي کو حکومت بنانے کا حق ہے کيونکہ عوام نے اس پر اعتماد کا اظہار کيا ہےصورتحال واضح ہے آٹا‘گيس‘بجلي‘ گھي‘گوشت اور ديگر اشيائ کي قيمتوں ميں اضافہ بڑے مسائل ہيں جن سے ہميں مستقبل ميں نمٹنا ہےايک سوال کے جواب ميں انہوں نے کہا کہ ہم پاليسياں بنائيں گے جو ديرپا ہوں گي اور عوام کو ان پاليسيوں اور سياسي صورتحال سے باخبر رکھا جائے گافوج کا اپنا کردار ہے اگر فوج اور عوام ايک دوسرے کے لئے برداشت کي پاليسي اختيار کريں تو اس سے مسائل کے حل ميں مدد ملے گيايک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ پارليمنٹ کو طاقتور بنانا ہمارا آئيني حق ہے ہم عوام کيلئے پارليمنٹ کو زيادہ سے زيادہ اختيارات دينے کي کوشش کريں گےہم پارٹي منشور کے مطابق تبديلياں لائيں گے اگر کسي کو کوئي اعتراض ہو تو وہ بتا سکتا ہے اور اچھي چيز کو ہم سپورٹ کريں گےجب ان سے پوچھا گيا کہ کيا ان کي پارٹي جنرل مشرف سے تعاون کرے گي تو انہوں نے کہا کہ ہميں آصف علي زرداري کے بيان کو ديکھنا چاہئے وہ کہہ چکے ہيں کہ ہم جنرل مشرف کو قبول نہيں کريں گے يہ عمل شروع ہو چکا ہے طويل عرصے کے بعد ہم فوجي حکمراني سے جمہوريت کي طرف بڑھ رہے ہيںيہ ہماري آئيني ذمہ داري ہے جسے ہم نے پورا کرنا ہےجنرل مشرف آرمي چيف کے عہدے سے استعفي دے چکے ہيں ہم پارليمنٹ ميں جائيں گے اور اعتماد کا ووٹ حاصل کريں گے اگر صدر مشرف موجود رہتے ہيں تو ہم اپنا کام کريں گے عدليہ کي بحالي کے مطالبے کے بارے ميں امين فہيم نے کہا کہ يہ فيصلہ پارليمنٹ ميں طے کرنے کا فيصلہ ہو چکا ہے اور ہم پارليمنٹ سے ہي يہ مسئلہ حل کرائيں گےہم چاہتے ہيں کہ عدليہ کو مالي طور پر خود مختار بنانے کيلئے قانون سازي کي جائے اور جج آئين کے مطابق کام کريں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

  

 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

SuperWebz.com

 





تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan