|
سينٹ نواز شريف اور زرداري کيلئے مشکلات پيدا کر
سکتا ہے، قاضي حسين احمد ۔
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد
متحدہ مجلس عمل کے اہم رہنمائ قاضي حسين احمد نے
کہاکہ وہ آنے والي حکومت کے ساتھ تعاون کريں گے
تاکہ ملک ميں جمہوري عمل جاري رہ سکے قاضي حسين
احمد نے اسلام آباد ميں
پاکستان
مسلم ليگ ن کے اہم رہنماؤں سے ملاقات سے قبل نجي
ٹي وي سے بات چيت کرتے ہوئے کہا کہ ايم ايم اے اور
پاکستان مسلم ليگ ن نے مشترکہ طور پر انتخابات کے
بائيکاٹ کا اعلان کيا تھا تاہم ن ليگ نے پھر
انتخابات ميں حصہ ليا قاضي حسين احمد نے کہا کہ
انتخابات کے نتائج آنے کے بعد نواز شريف اور
پيپلزپارٹي اب ايسي طاقت ميں ہيں کہ وہ ملک کا
آئين بحال کر سکيں اس کيلئے ان دونوں پارٹيوں کو
مشترکہ کوششيں کرني ہوں گي تاہم سينٹ ان کيلئے
دشوارياں پيدا کر سکتا ہے قاضي حسين احمد نے کہا
کہ وہ نئي حکومت کے سا تھ بھرپور تعاون کريں گے
تاکہ ملک ميں جاري جمہوري عمل ميں رکاوٹ پيدا نہ
ہو اور جمہوري عمل چلتا رہے انہوں نے کہا کہ نئي
حکومت کو جلد از جلد آئين کو
1999
کي حالت ميں دوبارہ لانا ہو گا اور
3
نومبر 2007
کي کاروائيوں کو منسوخ کرنا ہو گا تاکہ ملک ميں
اصل جمہوريت بحال ہو سکے۔
|